سبھی انتخابات ایک ساتھ کرانے والا بل آئین اور وفاقی نظام کے خلاف: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ احاطہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ آئین مخالف بل ہے۔ یہ ہمارے ملک کے وفاقی نظام کے خلاف ہے۔ ہم اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / تصویر ایکس</p></div>

پرینکا گاندھی / تصویر ایکس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کے روز الزام عائد کیا کہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانے کا راستہ ہموار کرنے والا بل آئین اور وفاقی نظام کے خلاف ہے۔ انھوں نے پارلیمنٹ احاطہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ آئین مخالف بل ہے۔ یہ ہمارے ملک کے وفاقی نظام کے خلاف ہے۔ ہم اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ حکومت نے ملک میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب ایک ساتھ کرانے کی سہولت والا بل لوک سبھا میں پیش کیا۔ اس بل کو اپوزیشن پارٹیوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس بل کو لوک سبھا میں پیش کیے جانے کی مخالفت کانگریس، ترنمول کانگریس، سماجوادی پارٹی، شیوسینا یو بی ٹی سمیت کئی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے کی۔ اس کے باوجود بل لوک سبھا میں پیش کیا گیا اور جب ووٹنگ ہوئی تو اس کی حمایت میں 269 ووٹ پڑے، جبکہ اس کے خلاف 198 لوک سبھا اراکین نے ووٹ دیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔