بجنور: بیٹے کو چاقو سے قتل کرنے کے الزام میں باپ گرفتار

اے ایس پی نے بتایا کہ ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اسے اپنی بیوی اور بیٹے گلفام کے درمیان ناجائز تعلقات کا شبہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بجنور: اترپردیش کے بجنور ضلع میں کوتوالی دیہات پولیس اسٹیشن نے 20 سالہ بیٹے کو چاقو سے قتل کرنے کے الزام میں ایک باپ کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت شاہد (45) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس افسر نے یہ جانکاری دی۔ بجنور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہات) رام آرج نے پیر کو بتایا کہ 5 مارچ کو پی آر وی پر اطلاع ملی تھی کہ شاہد نامی شخص نے اپنے 20 سالہ بیٹے گلفام کو چاقو مار کر زخمی کر دیا ہے۔

اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، زخمی گلفام کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اے ایس پی نے مزید بتایا کہ متوفی کی والدہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ مقتولہ کی والدہ نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے جھگڑے کے بعد اس کے بیٹے گلفام کو چھری سے وار کر کے زخمی کر دیا۔ اس کے بعد گلفام کا انتقال ہوگیا۔


اے ایس پی نے بتایا کہ ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اسے اپنی بیوی اور بیٹے گلفام کے درمیان ناجائز تعلقات کا شبہ ہے۔ اسے لے کر آئے دن لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ بار بار سمجھانے کے بعد بھی وہ مان نہیں رہا تھا۔ اسی لیے اسے مار ڈالا۔

اے ایس پی نے کہا، ملزم شاہد کے خلاف کوتوالی دیہات پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 302 (قتل) اور 4/25 غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ قتل میں استعمال ہونے والا چاقو برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔