بہار: آگ سے جھلس کر ایک ہی کنبے کے 7 افراد جان بحق

جس وقت حادثہ پیش آیا تمام افراد نیند میں تھے، آگ لگتے ہی کہرام مچ گیا، آگ پہلے ایک چھونپڑی نما مکان میں لگی اور اس کے بعد خطرناک روپ اختیار کرتے ہوئے آس پاس کے گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

گوپال گنج: بہار میں ضلع گوپال گنج کے كچائی كوٹ تھانہ علاقہ کے بکھری گاؤں میں گزشتہ دیر رات ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی کنبےکے چار بچوں سمیت سات افراد کی جھلس كر موت ہو گئی۔

پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بکھری گاؤں سے تعلق رکھنے والے ہاشم الدین کے گھر میں گزشتہ دیر رات شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی ۔ اس واقعہ میں چار افراد کی موقع پر ہی جھلس كر موت ہو گئی جبکہ دیگر چار شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے گوپال گنج صدر اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ ایک زخمی نے راستے میں دم توڑ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک دیگر شدید زخمی کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ ابتدائی علاج کے بعد دو افراد کو بہتر علاج کے لئے پٹنہ بھیجا گیا یہاں علاج کے دوران ایک دیگر کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت ہاشم الدین ( 30) ، غیاس الدين عالم (07)، حسن تارا خاتون (33)، خوبصورتی خاتون (03)، باقر الدین (35) سجرينا خاتون (08) شمیمہ خاتون (08) کے طور پر کی گئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

اطلاع موصول ہونے کے فوراً بعد دیر رات گئے ضلع مجسٹریٹ صدر انیمیش پراشر نے اسپتال کا دورہ کیا اور واقعہ کے حوالہ سے معلومات حاصل کی۔ انیمیش نے بتایا کہ آگ کی وجوہات معلوما نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجہ معلوم کرائی جا رہی ہے۔ حالانکہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ شرکٹ قرار دی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔