بہار: نتیش کمار این ڈی اے کے رہنما ہیں اور رہیں گے، 2030 تک ترقی یافتہ بہار بنانے کا خواب: سمراٹ چودھری
پٹنہ میں ہوئی این ڈی اے کی میٹنگ میں مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان سمیت بی جے پی، جے ڈی یو، لوک جن شکتی پارٹی اور ’ہم‘ کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

فائل تصویر / سوشل میڈیا
بہار کے پٹنہ میں این ڈی اے نے کل ایک بڑی سیاسی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں این ڈی اے اتحاد کے سبھی اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے بڑا بیان دیتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ بہار میں نتیش کمار ہی این ڈی اے کے رہنما ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔ اس دوران انہوں نے تیجسوی یادو کو بحث کا چیلنج دیتے ہوئے الزام لگایا کہ آر جے ڈی کے دور میں بہار میں نہ تو میڈیکل کالج تھے، نہ اسکول، نہ یونیورسٹی، آج 33 میڈیکل کالجوں پر کام چل رہا ہے۔
اس موقع پر سمراٹ چودھری نے نتیش کمار کے کام کی تعریف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی قیادت میں گزشتہ 5 سالوں میں 50 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو نوکری ملی ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب این ڈی اے کی نظر 2030 تک ترقی یافتہ بہار کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے پر ہے۔
سمراٹ چودھری نے آگے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بہار اور خاص طور پر متھلانچل علاقے پر خصوصی توجہ ہے۔ بہار کو پی ایس یو سے تقریباً 40,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ملنے والی ہے۔ اس سے ریاست میں نوکری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
بتایا جاتا ہے کہ میٹنگ کا اہم مقصد وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ بہار دورے کو لے کر تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے بتایا کہ وزیر اعظم کی تقریب کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری سبھی اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کو دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ڈی اے کو مضبوط کرکے ہم اس نوے فیصد کو طاقت دیں گے: اکھلیش
اس میٹنگ میں مرکزی وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان، دیہی ترقیات کے وزیر للن سنگھ، جے ڈی یو کے کارگزار صدر سنجے جھا سمیت بی جے پی، جے ڈی یو، لوک جن شکتی پارٹی اور ’ہم‘ کے ریاستی صدر اور متھلانچل کے اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی سمیت کئی اہنم رہنماؤں نے شرکت کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔