بہار میں ایم ایل سی انتخاب کی تاریخ کا اعلان، 7 اپریل کو آئے گا ریزلٹ

امیدوار اپنا پرچہ نامزدگی 16 مارچ تک جمع کر پائیں گے اور پرچہ کی جانچ 17 مارچ کو ہوگی، 21 مارچ تک نام واپس لیے جا سکیں گے، ووٹنگ کے لیے 4 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

ووٹ، تصویر آئی اے این ایس
ووٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بہار قانون ساز کونسل کے لیے انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے۔ 4 اپریل 2022 کو ایم ایل سی انتخاب کے لیے ووٹنگ کرائی جائے گی اور ووٹ شماری 7 اپریل کو ہوگی۔ 9 مارچ کو قانون ساز کونسل انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا اعلان ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل بھی شروع ہو جائے گا۔ امیدوار پرچہ نامزدگی 26 مارچ تک داخل کر سکیں گے اور ان کی جانچ 17 مارچ کو ہوگی۔ 21 مارچ تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ قانون ساز کونسل کی 24 سیٹوں پر انتخاب ہونا ہے۔ بہار این ڈی اے میں بی جے پی کو 12، جنتا دل یو کو 11 اور آر ایل جے پی کو ایک سیٹ ملی ہے۔ بی جے پی کو جو 12 سیٹیں ملی ہیں ان میں روہتاس، اورنگ آباد، سارن، سیوان، دربھنگہ، مشرقی چمپارن، کشن گنج، کٹیہار، سہرسہ، گوپال گنج، بیگوسرائے اور سمستی پور شامل ہیں۔ جنتا دل یو کو پٹنہ، بھوجپور، گیا، نالندہ، مظفر پور، مغربی چمپارن، سیتامڑھی، بھاگلپور، مونگیر، نوادہ اور مدھوبنی کی سیٹ ملی ہiN۔ آر ایل جے پی کو ویشالی سیٹ دی گئی ہے۔


دوسری طرف آر جے ڈی نے بی جے پی کے اعلیٰ ذات کے ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے بہار قانون ساز کونسل کی 24 سیٹوں میں سے 21 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس بار ایک چوتھائی سیٹوں پر بھومیہار امیدواروں کو اتارا گیا ہے۔ آر جے ڈی نے 21 میں سے 10 سیٹوں پر اعلیٰ ذات کے امیدواروں کو کھڑا کیا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ 5 بھومیہار ہیں، جب کہ 4 راجپوت اور ایک برہمن ذات کے امیدوار میدان میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */