روس-یوکرین جنگ: یوکرین کے صدر نے 6 دنوں میں 6000 روسیوں کی ہلاکت کا کیا دعویٰ

یوکرین کے صدر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ ماسکو کے حملے میں تقریباً 6000 روسی مارے جا چکے ہیں، ساتھ ہی صدر نے کہا کہ روس بم اور ہوائی حملوں کے ذریعہ یوکرین پر قبضہ نہیں کر پائے گا۔

ولودمیر زیلینسکی، تصویر یو این آئی
ولودمیر زیلینسکی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

روسی اور یوکرین کے درمیان جنگ میں تباہی ہر طرف دکھائی دے رہی ہے۔ اس درمیان یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو کے ذریعہ حملہ کیے جانے کے بعد پہلے چھ دنوں میں 6000 روسیوں کی موت ہو چکی ہے۔ ولودمیر زیلینسکی کسی بھی حال میں پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں اور انھوں نے روس کے ساتھ آخر دم تک جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یوکرین کے صدر نے اپنے تازہ بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ روس بم اور ہوائی حملوں کے ذریعہ یوکرین پر قبضہ نہیں کر پائے گا۔

بابین یار پر روسی حملے کا تذکرہ کرتے ہوئے یوکرین کے صدر نے کہا کہ یہاں کیا گیا حملہ ثابت کرتا ہے کہ روس میں کئی لوگوں کے لیے ہمارا کیف بالکل غیر ملکی حصے کی طرح ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان لوگوں کو کیف کے بارے میں کچھ بھی نہیں معلوم ہے۔ انھیں ہماری تاریخ کی جانکاری نہیں ہے۔ ان لوگوں کو صرف حکم ہے کہ یہ ہماری تاریخ، ہمارے ملک اور ہم سب کو مٹائیں۔


واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں مختلف ممالک کے لوگ بھی پھنس گئے ہیں۔ ہندوستان کے ہزاروں افراد کیف اور دیگر مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔ یکم مارچ کو ایک ہندوستانی طالب علم نوین کمار کی موت بھی ہو گئی، جس کے بعد ملک میں تشویش کا عالم ہے اور وہاں پھنسے طلبا و دیگر افراد کو جلد سے جلد وطن واپسی کی کوششیں جاری ہیں۔ کچھ پروازیں طلبا کو لے کر ہندوستان واپس بھی آ چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔