بہار: لالو پرساد کی پٹنہ آمد جلد ممکن، ضمنی انتخاب میں تشہیر کا منصوبہ!

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اس مہینے پٹنہ پہنچ سکتے ہیں، ایسی بھی خبریں ہیں کہ وہ بہار اسمبلی کی دو سیٹوں کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار کی تشہیر بھی کر سکتے ہیں۔

لالو پرساد یادو، تصویرٹوئٹر @laluprasadrjd
لالو پرساد یادو، تصویرٹوئٹر @laluprasadrjd
user

قومی آوازبیورو

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سربراہ لالو رپساد اس مہینے پٹنہ آ سکتے ہیں۔ کہا تو یہاں تک جا رہا ہے کہ وہ بہار اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے دونوں سیٹوں پر انتخابی تشہیر بھی کر سکتے ہیں۔ آر جے ڈی کے ایک لیڈر نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ لالو پرساد کی صحت میں لگاتار بہتری ہو رہی ہے۔ ورچوئل پلیٹ فارم پر وہ کارکنان کی میٹنگ کو خطاب بھی کر چکے ہیں، اور جلد ہی وہ پٹنہ بھی آئیں گے۔

اس سے قبل رام ولاس پاسوان کی پہلی برسی کے موقع پر لالو پرساد کے پٹنہ پہنچنے کی خبر گرم تھی۔ ایل جے پی لیڈر چراغ پاسوان اپنے والد رام ولاس پاسوان کی برسی کے پروگرام کی دعوت دینے تیجسوی یادو اور لالو پرساد سے ملے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ چارہ گھوٹالہ کے معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد لالو پرساد اب تک دہلی میں ہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ ہیلتھ ایشوز کی وجہ سے اب تک پٹنہ نہیں جا سکے۔


قابل ذکر ہے کہ تیج پرتاپ نے دو دن قبل اپنی تنظیم چھاتر جن شکتی پریشد کے تربیتی کیمپ میں بغیر کسی کا نام لیے الزام عائد کیا تھا کہ دہلی میں لالو پرساد کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ انھیں پٹنہ آنے نہیں دیا جا رہا، جب کہ انھیں جیل سے چھوٹے سال بھر ہونے کو ہے۔ تیج پرتاپ نے کہا کہ لالو پرساد کو وہیں روک کر رکھا گیا ہے۔ ایسا چار پانچ لوگ پارٹی کے قومی صدر بننے کے لیے کر رہے ہیں۔

آر جے ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ تیج پرتاپ کے ان الزامات کے بعد تیجسوی نے اب اپنے والد لالو پرساد کو پٹنہ لانے کو لے کر تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تیج پرتاپ کے الزامات سے پارٹی کو نقصان نہ ہو اس وجہ سے پارٹی کے پالیسی ساز بھی تیجسوی کے اس فیصلے کو درست بتا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔