بہار کے انسپکٹر کا مغربی بنگال میں پیٹ پیٹ کر قتل

پورنیہ علاقہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سریش کمار نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

علامتی تصویر / آئی اے این اس
علامتی تصویر / آئی اے این اس
user

قومی آوازبیورو

کشن گنج: بہار کے کشن گنج سے ملحقہ مغربی بنگال میں گوالپوکھر علاقہ کے پانتا پاڑا گاؤں میں ایک چوی کے معاملہ میں ہفتہ کے روز ملزم کو گرفتار کرنے گئی، پولیس کی ٹیم پر بھیڑ نے حملہ کر دیا، جس میں کشن گنج کے تھانہ انچارج اشونی کمار کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کشن گنج صدر کے تھانہ انچارج اشونی کمار تھانہ علاقہ میں بائیک چوری کے واقعہ کی جانچ کے سلسلہ میں ایک ملزم کو پکڑنے کے لئے ڈھیک سارا کے نزد واقع ایک گاؤں میں پہنچے تھے۔ یہاں کے لوگوں نے بتایا کہ ملزم کا گھر مغربی بنگال کے پانتاپاڑا میں واقع ہے۔


اس کے بعد پولیس کی ٹیم جیسے ہی اس گاؤں میں پہنچی لوگوں نے اسے گھیر لیا اور موقع پر آس پاس کے لوگ بھی جمع ہو گئے۔ پولیس ٹیم نے خود کو بچانے کی کوشش کی، تاہم لوگوں کے حملہ میں تھانہ انچارج کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

پورنیہ علاقہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سریش کمار نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ مہلوک پولیس افسر پورنیہ کے جانکی نگر کے رہنے والے تھے۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع واردات پر پہنچی اور معاملہ کی تفتیش کی۔ سریش کمار نے کہا کہ ملزمان کی گرفتار کے لئے چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔