بہار: گوپال گنج میں دولہے کی کار نے 7 لوگوں کو روندا، 2 ہلاک، 5 زخمی

بہار کے گوپال گنج ضلع کے وشوامبھار پور تھانہ علاقہ میں ایک شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گئیں جب دولے کی کار بے قابو ہو گئی اور بارات دیکھنے کے لئے آئے سات افراد اس کے نیچے آ گئے

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

گوپال گنج: بہار کے گوپال گنج ضلع کے وشوامبھار پور تھانہ علاقہ میں ایک شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گئیں جب دولے کی کار بے قابو ہو گئی اور بارات دیکھنے کے لئے آئے سات افراد اس کے نیچے آ گئے۔ اس واقعہ میں دو خواتین ہلاک ہو گئی ہیں، جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق لکشمی پور گاؤں میں سلیم میاں کی بیٹی کے نکاح کے لیے کچائے کوٹ تھانہ کے بٹھوا گاؤں سے بارات آئی تھی۔ بارات میں دولہے کی کار اچانک بے قابو ہو گئی اور اس نے متعدد افراد کو روند ڈالا۔ اس دوران دروازے پر کھڑے ہو کر بارات دیکھ رہی خواتین میں بھگدڑ مچ گئی۔


ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجیو کمار نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تین خواتین کو ابتدائی علاج کے بعد گورکھ پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سے ہی دولہا فرار ہے اور پولیس معاملہ کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔