بہار کے گورنر پھاگو چوہان کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں، ایئر ایمبولنس سے پہنچے دہلی

بہار کے گورنر پھاگو چوہان کو ایئر ایمبولنس سے جمعہ کی صبح پٹنہ سے دہلی لے جایا گیا، بتایا جا رہا ہے کہ گورنر آئی جی آئی ایم ایس میں آنے کے دو دنوں پہلے سے بخار سے متاثر تھے۔

پھاگو چوہان، تصویر یو این آئی
پھاگو چوہان، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

بہار کے گورنر پھاگو چوہان کو جمعہ کی صبح علاج کے لیے ایئرلفٹ کر دہلی لایا گیا۔ ایک خصوصی ایئر ایمبولنس انھیں دہلی لے آئی اور انھیں جلد ہی ایمس میں داخل کرایا جائے گا۔ پھاگو چوہان کو اس سے قبل جمعرات کی رات بیہوش ہونے کے بعد پٹنہ واقع اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (آئی جی آئی ایم ایس) میں داخل کرایا گیا تھا۔

گورنر گزشتہ ایک ہفتہ سے بخار میں مبتلا تھے اور مبینہ طور پر انھیں گزشتہ کچھ دنوں سے تیز بخار تھا۔ اس سے قبل آئی جی آئی ایم ایس کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیش منڈل نے کہا تھا کہ ’’بہار کے گورنر پھاگو چوہان آئی جی آئی ایم ایس کے ایک پرائیویٹ وارڈ میں داخل تھے۔ وہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کی نگرانی میں تھے۔ ڈاکٹروں نے ان کے یورین سیمپل میں انفیکشن کا پتہ لگایا ہے اور اب ان کی صحت میں بہتری ہو رہی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔