بہار: کانگریس کا منشور جاری، 1500 روپے کا بے روزگاری بھتہ، کسانوں کا قرضہ معاف، نصف قیمت پر بجلی

کانگریس رہنما شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ پارٹی اقتدار میں آئے گی تو کسانوں کا قرض معاف ہوگا اور بجلی کا بل بھی آدھا کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کسانوں کو فصل کی صحیح قیمت دلانے کے لئے بھی کام کریں گے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @INCIndia
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: کانگریس نے بدھ کے روز بہار انتخابات کے لئے اپنا منشور جاری کر دیا۔ اپنے منشور میں کانگریس نے بہار کے کسانوں سے اقتدار میں آنے کے بعد نصف قیمت پر بجلی اور قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا۔ کانگریس نے اپنے منشور کو ’بہار بدلاؤ پتر‘ کا نام دیا ہے۔

بہار: کانگریس کا منشور جاری، 1500 روپے کا بے روزگاری بھتہ، کسانوں کا قرضہ معاف، نصف قیمت پر بجلی
بہار: کانگریس کا منشور جاری، 1500 روپے کا بے روزگاری بھتہ، کسانوں کا قرضہ معاف، نصف قیمت پر بجلی
بہار: کانگریس کا منشور جاری، 1500 روپے کا بے روزگاری بھتہ، کسانوں کا قرضہ معاف، نصف قیمت پر بجلی

کانگریس کے رہنما شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ پارٹی اقتدار میں آئے گی تو کسانوں کا قرض معاف ہوگا اور بجلی کا بل بھی آدھا کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کسانوں کو فصل کی صحیح قیمت دلانے کے لئے بھی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرز پر مرکز کے قانون کو مسترد کردیا جائے گا۔ اگر کسان ٹریکٹر خریدتے ہیں تو ان کا رجسٹریشن مفت کیا جائے گا۔


کانگریس کے رہنما راج ببر نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو بے روزگاروں کو ملازمت ملنے تک ہر ماہ 1500 روپے بے روزگاری بھتہ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے پہلے کابینہ اجلاس میں 10 لاکھ نوکریاں دینے کے فیصلہ پر مہر لگائی جائے گی۔ راج ببر نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے اور نوجوان اس کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت ملازمت کے لئے سروے کرے گی اور کیمپ لگا کر روزگار دیا جائے گا۔

کانگریس کے رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ بیواؤں کو 1000 روپے کی ماہانہ پنشن دی جائے گی۔ ریاستی حکومت لڑکیوں کو پی جی سے کے جی تک مفت تعلیم فراہم کرے گی۔ بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں میڈل لانے والوں کو براہ راست ملازمت میں لایا جائے گا۔


کانگریس رہنما طارق انور نے کہا کہ آج بہار کے طلبا تعلیم کے لئے باہر جانے پر مجبور ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہاتھ جوڑ کر پٹنہ یونیورسٹی کو سنٹرل یونیورسٹی بنانے کی درخواست کی، لیکن وزیر اعظم نے سماعت نہیں کی۔ وزیر اعظم کے سامنے وزیر اعلیٰ کی یہی حیثیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہویں جماعت میں 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو حکومت اسکوٹی فراہم کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔