بہار بورڈ انٹرمیڈیٹ ریزلٹ: لڑکیوں نے پھر ماری بازی، 80.15 فیصد طلبا پاس

بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ (بی ایس ای بی) نے بدھ کے روز بارہویں کے نتیجہ کا اعلان کر دیا، ایک بار پھر لڑکیوں کے پاس ہونے کا فیصد لڑکوں کے مقابلے زیادہ بہتر ہے۔

ریاست کے وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نتائج جاری کرتے ہوئے، تصویر آئی اے این ایس
ریاست کے وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نتائج جاری کرتے ہوئے، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ (بی ایس ای بی) نے بدھ کو بارہویں کے نیتجہ کا اعلان کر دیا۔ ریاست کے وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے یہ نتائج جاری کیے جو بہار بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ بہار بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحان دینے والے طلبا biharboardonline.bihar.gov.in پر اپنا ریزلٹ دیکھ سکتے ہیں اور اس کے لیے رول نمبر اور یومِ پیدائش بھر کر لاگ اِن کرنا ہوگا۔ ریزلٹ تقریباً 3.30 بجے جاری کیا گیا اور اس کے کچھ دیر بعد ہی ویب سائٹ کریش ہو گئی تھی۔

ریزلٹ جاری کیے جانے کے موقع پر وجے کمار چودھری کے علاوہ بی ایس ای بی کے چیئرمین آنند کشور اور ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے کمار بھی موجود تھے۔ جہاں تک اس بار کے ریزلٹ کا سوال ہے، ایک بار پھر لڑکیوں نے لڑکوں سے بازی مار لی ہے۔ اس بار مجموعی طور پر 80.15 فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں جن میں 82.39 فیصد طالبات ہیں اور 78.04 فیصد طلبا۔ کامرس کے طلبا کا ریزلٹ سب سے اچھا رہا ہے۔ کامرس کے 90.38 فیصد طلبا امتحان پاس کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ سائنس میں 79.85 فیصد طلبا و طالبات پاس ہوئے ہیں اور آرٹس میں یہ فیصد 79.53 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔