بہار بورڈ دسویں کا ریزلٹ جاری، 79.88 فیصد طلبا پاس، سرفہرست چار طلبا میں 3 لڑکیاں شامل

بہار ریزلٹ جاری ہونے کے بعد بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے کہا کہ پٹیل ہائی اسکول کی طالبہ رامائنی نے پہلا، اور نوادہ ضلع کی ثانیہ و مدھوبنی کے وویک نے دوسرا مقام حاصل کیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بہار اسکول ایجوکیشن بورڈ یعنی بی ایس ای بی نے جمعرات کے روز بہار بورڈ دسویں کا ریزلٹ جاری کر دیا۔ بورڈ کی آفییشل ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in پر ریزلٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ بہار بورڈ دسویں کا ریزلٹ جاری ہوتے ہی 16 لاکھ سے زیادہ طلبا کا انتظار بھی ختم ہو گیا۔

بہار ریزلٹ جاری ہونے کے بعد بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے کہا کہ 1286971 طلبا پاس ہوئے ہیں۔ پاس ہونے والے طلبا کا فیصد 79.88 رہا۔ انھوں نے کہا کہ پٹیل ہائی اسکول اور اورنگ آباد کی طالبہ رامائنی رائے نے 487 نمبرات حاصل کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ نوادہ ضلع کی ثانیہ اور مدھوبنی کے وویک سیکنڈ ٹاپر رہے ہیں۔ دونوں کو 486 نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ پرگیا کماری کو 485 نمبرات ملے ہیں اور وہ تیسرے مقام پر رہی۔ بہار بورڈ دسویں کا نتیجہ برآمد ہونے کے بعد جب ٹاپ-10 پر نظر ڈالی گئی تو پتہ چلا کہ اس میں 47 طلبا کو جگہ ملی ہے۔


بہار بورڈ کے امتحانات 17 فروری سے شروع ہوئے تھے۔ حالانکہ ریاضی کا امتحان پیپر لیک ہونے کے سبب موتیہاری ضلع میں دوبارہ امتحان کروایا گیا تھا۔ بہرحال، بہار کے وزیر تعلیم وجئے کمار چودھری نے بہار بورڈ دسویں کا نتیجہ جاری کیا۔ اس دوران بہار بورڈ کے چیئرمین آنند کشور، ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے کمار بھی موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔