بہار: نتیش کمار کا ایک اور اعلان، صفائی کرمچاری کمیشن تشکیل کرنے کی دی ہدایت، اراکین میں ٹرانسجینڈر بھی شامل

نتیش کمار نے کہا کہ کمیشن صفائی ملازمین کے مفادات سے جڑے مشورے، ان کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں حکومت کو صلاح دے گی اور اس سے متعلق فلاحی منصوبوں کا جائزہ لے کر اسے نافذ کرائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div>

نتیش کمار (فائل)، تصویر یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

بہار اسمبلی انتخاب-2025 سے پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے تحت انہوں نے بہار میں صفائی ملازمین کے لیے کمیشن کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ نتیش کمار نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر بتایا کہ صفائی ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی شکایتوں کو سننے کے لیے ’بہار راجیہ صفائی کرمچاری آیوگ‘ کی تشکیل کی ہدایت دی ہے۔

نتیش کمار نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بہار ریاست میں صفائی ملازمین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ، فلاح، ری ہیبلی ٹیشن، سماجی ترقی، شکایتوں کے حل اور مختلف فلاحی منصوبوں کی نگرانی یقینی کرنے کے لیے میں نے بہار ریاستی صفائی ملازمین کمیشن کی تشکل کی محکمہ کو ہدایت دی ہے۔‘‘


انہوں نے آگے کہا، ’’یہ کمیشن صفائی ملازمین کے مفادات سے جڑے مشورے، ان کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں حکومت کو صلاح دے گا اور صفائی کاموں میں لگے لوگوں سے متعلق فلاحی منصوبوں کا جائزہ لے کر اسے نافذ کروانے کے لیے مناسب کارروائی کرے گا۔‘‘

نتیش کمار نے بتایا کہ بہار ریاستی صفائی ملازمین کمیشن میں ایک چیئرمین، ایک ڈپٹی چیئرمین اور 5 رکن ہوں گے جن میں ایک خاتون/ٹرانسجینڈر شامل رہیں گے۔ یہ کمیشن ریاست میں صفائی سے جڑے سماج کے محروم طبقہ کے لوگوں کو مین اسٹریم میں جوڑنے اور ان کئ سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔


واضح رہے کہ نتیش کمار نے ہفتہ کو ’پترکار سمان پنشن یوجنا‘ کے تحت سبھی اہل صحافیوں کو فی ماہ 6 ہزار روپے کی جگہ 15 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس بات کی جانکاری بھی انہوں نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل کے ذریعہ ہی دی تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے بہار میں 125 یونٹ گھریلو بجلی مفت کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جو یکم اگست سے نافذ ہو رہا ہے۔

بہار اسمبلی انتخاب کی بات کی جائے تو یہ رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔ ابھی الیکشن کمیشن نے تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ انتخاب کو لے کر بہار میں سبھی سیاسی پارٹیاں پوری طرح سرگرم ہو چکی ہیں اور عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔