بہار کے وزیر زراعت سدھاکر سنگھ نے دیا استعفیٰ

وزیر زراعت سدھا کر سنگھ اپنے محکمہ میں بدعنوانی کے سلسلے میں کافی آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں کیمور میں عوامی طور پر کہا تھا کہ ان کے محکمہ کے افسران چور ہیں اور وہ چوروں کے سردار ہیں۔

بہار کے وزیر زراعت سدھاکر سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
بہار کے وزیر زراعت سدھاکر سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار میں اپنے محکمہ میں بدعنوانی کے سلسلے میں عوامی طور پر ناراضگی کا اظہار کر چکے وزیر سدھاکر سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سدھاکر سنگھ نے اپنا استعفیٰ نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کو بھیج دیا ہے۔ حالانکہ وزیر کا استعفیٰ ابھی قبول نہیں کیا گیا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل ( آرجے ڈی) کے ریاستی صدر اور سدھاکر سنگھ کے والد جگدانند سنگھ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

وزیر زراعت کے استعفیٰ پر آرجے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے کہا کہ آج گاندھی جینتی اور شاستری جی کی جینتی ہے۔ دونوں لیڈران نے ہمیشہ کسانوں کی فکر کی۔ کسان ملک کی ضرورت ہیں۔ وزیر زراعت ہمیشہ کسانوں کا سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ کسانوں کے ساتھ ریاست میں انصاف نہیں ہو رہا۔ اپنی پیداوار کو فروخت کرنے کے لئے کسانوں کے پاس آج کوئی منڈی نہیں ہے۔ اس وجہ سے وزیر زراعت کو بہت ہی دکھ ہے۔


غور طلب ہے کہ وزیر زراعت سدھا کر سنگھ اپنے محکمہ میں بدعنوانی کے سلسلے میں کافی آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں کیمور میں عوامی طور پر کہا تھا کہ ان کے محکمہ کے افسران چور ہیں اور وہ چوروں کے سردار ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے زرعی روڈ میپ میں بھی گڑبڑیوں کے سلسلے میں تنقید کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔