دہلی ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی کی اب تک کی سب سے بڑی برآمدگی، 3 تاجکستانی گرفتار، معاملہ درج

افسران نے جانکاری دی ہے کہ مسافروں کے سامان کی وسیع جانچ اور ذاتی تلاشی کے نتیجہ میں تین تاجکستانی شہریوں کے پاس سے 10.06 کروڑ روپے قدر کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

علامتی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بارڈر ٹیکس محکمہ کے افسران نے آئی جی آئی ایئرپورٹ، ٹرمینل-3 پر تین تاجکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان تینوں کے پاس سے 10 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت کی غیر ملکی کرنسی ضبط کی گئی ہے۔ گرفتار تینوں تاجکستانی شہریوں کے خلاف غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کا معاملہ درج کیا گیا ہے اور سبھی سے پوچھ تاچھ کا عمل جاری ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ گرفتار ملزمین غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ معاملے میں کچھ اہم جانکاریاں دے سکتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی ایئرپورٹ پر برآمد تقریباً 10 کروڑ روپے قدر کی غیر ملکی کرنسی کو اب تک کی سب سے بڑی غیر ملکی کرنسی برآمدگی قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسران نے جانکاری دی ہے کہ مسافروں کے سامان کی وسیع جانچ اور ذاتی تلاشی کے نتیجہ میں تین تاجکستانی شہریوں کے پاس سے 10.06 کروڑ روپے قدر کی غیر ملکی کرنسی (720000 امریکی ڈالر اور 466200 یورو) برآمد ہوئی ہے۔ برآمد غیر ملکی کرنسی کو بارڈر ٹیکس ایکٹ 1962 کی دفعہ 110 کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے اور آگے کی جانچ جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔