مہاراشٹر میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا، ممبر پارلیمنٹ انمیش پاٹل آج شیوسینا یو بی ٹی میں شامل ہوں گے

انمیش پاٹل کل ماتوشری گئے تھے اور ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی۔ اس سے پہلے وہ رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت سے بھی ملے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>انمیش پاٹل / تصویر: ایکس&nbsp;@UnmeshPatilBjp</p></div>

انمیش پاٹل / تصویر: ایکس@UnmeshPatilBjp

user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کی 48 لوک سبھا سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی کو عین الیکشن سے قبل ہی ریاست میں ایک زوردار جھٹکا لگا ہے۔ جلگاؤں سے اس کے ممبر پارلیمنٹ انمیش پاٹل بی جے پی کو چھوڑنے والے ہیں۔ وہ آج ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں شیوسینا یو بی ٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ یہ اطلاع شیوسینا یو بی ٹی کے ممبر آف پارلیمنٹ اور ترجمان سنجے راؤت نے دی ہے۔

سنجے راوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’جلگاؤں کے موجودہ ایم پی انمیش پاٹل اور پارولا کے سابق میئر کرن پوار آج ماتوشری میں شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں شیوسینا خاندان میں داخل ہو رہے ہیں۔ وہ دوپہر 12 بجے شیوسینا (یو بی ٹی) میں شامل ہوں گے۔‘‘


خبروں کے مطابق بی جے پی ممبر پارلیمنٹ انمیش پاٹل اپنا ٹکٹ منسوخ ہونے سے ناراض تھے۔ پاٹل کل ماتوشری گئے تھے اور ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی۔ اس سے پہلے وہ رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت سے بھی ملے تھے۔ بی جے پی نے جلگاؤں سے موجودہ ایم پی انمیش پاٹل کی جگہ سمیتا واگھ کو ٹکٹ دیا ہے۔ کل ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کے بعد انمیش پاٹل نے کہا تھا کہ وہ کل اپنے فیصلے کی تفصیل سے وضاحت کریں گے۔ واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے نے ابھی تک جلگاؤں سے کوئی اپنا کوئی امیدوار نہیں اتارا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ادھو ٹھاکرے انہیں جلگاؤں سے اپنا امیدوار بنا سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔