بنگلور جانے والی انڈیگو فلائٹ میں ٹیک آف سے ٹھیک پہلے انجن میں لگی آگ، مسافر محفوظ

انڈیگو کے ترجمان نے کہا، "دہلی سے بنگلورو جانے والی پرواز 6 ای 2131 کے ٹیک آف کے دوران ایک تکنیکی مسئلہ پیش آیا، جس کے فوراً بعد پائلٹ نے ٹیک آف کو روک دیا۔" تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بنگلورو جانے والی انڈیگو کی پرواز کو انجن میں آگ لگنے کے بعد دہلی ہوائی اڈے پر ٹیک آف کرنے سے روک دیا گیا۔ پرواز میں 177 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔ دہلی سے بنگلورو جانے والی انڈیگو کی پرواز کو جمعہ کے روز اس کے ایک انجن میں آگ لگنے کے بعد دہلی ہوائی اڈے پر روکنا پڑا۔ یہ طیارہ رن وے پر دوڑ چکا تھا اور اگلے چند سیکنڈ میں ٹیک آف کرنے والا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ دہلی سے بنگلورو جانے والی انڈیگو کی پرواز 6 ای 2131 نے اپنا ٹیک آف منسوخ کر دیا۔

انڈیگو کے ترجمان نے کہا کہ "دہلی سے بنگلورو جانے والی پرواز 6 ای 2131 کے ٹیک آف کے دوران ایک تکنیکی مسئلہ پیش آ گیا، جس کے فوراً بعد پائلٹ نے ٹیک آف کو روک دیا۔" تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہیں اور مسافروں کو بھیجنے کے لئے متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا ہے۔


ایئرلائن نے کہا کہ "ہم سبھی مسافروں کو ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔" کچھ لوگوں نے اس واقعے کی ویڈیو پوسٹ کی۔ پرینکا کمار نام کے ٹوئٹر صارف نے واقعے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں صاف نطر آرہا کہ انجن میں آگ لگی ہوئی ہے اور چنگاریاں نکلتی دکھائی دے رہی تھیں۔ انہوں نے کہا، انڈیگو ای۔2131 طیارے کا دہلی رن وے پر ڈراؤنا تجربہ!

ایک اہلکار نے بتایا کہ رات 10.08 بجے، آئی جی آئی اے کنٹرول روم کو سی آئی ایس ایف کنٹرول روم سے دہلی سے بنگلورو جانے والی پرواز نمبر ای۔2131 کے انجن میں آگ لگنے کے بارے میں کال موصول ہوئی۔ طیارے نے ٹیک آف کے لیے رن وے پر آنا شروع ہی کیا تھا۔ خبر موصول ہونے کے بعد اسے روک دیا گیا اور تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔