کیرالہ: 84 سالہ خاتون کو 30 منٹ میں دے دی گئی کورونا ویکسین کی دونوں خوراک

کیرالہ کی ایک بزرگ خاتون کو کووڈ ویکسین کی دونوں خوراک ایک ساتھ دیئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، واقعہ کے بعد خوفزدہ طبی افسران نے بزرگ خاتون کو کئی بار فون کر کے خیریت دریافت کی۔

تصویر ویپن
تصویر ویپن
user

قومی آوازبیورو

کیرالہ کی ایک 84 سالہ خاتون کو 30 منٹ کے فرق سے کووڈ ویکسین کی دونوں خوراک دے دی گئیں۔ واقعہ ایرناکولم ضلع کے الوا واقع سرکاری اسپتال کا ہے۔ ٹیکہ کاری کے لیے اپنے بیٹے کے ساتھ گئی تھندمّا پپو نے کہا کہ ’’مجھے پہلی خوراک دی گئی اور میں کمرے سے لوٹ آئی اور جب میں باہر تھی تو میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ میں اپنے جوتے بھول گئی ہوں۔ اس لیے جب میں جوتے لینے کے لیے لوٹی، تو ایک خاتون افسر آئی اور مجھ سے کہا کہ جوتے چھوڑو اور اندر آؤ۔‘‘

پپو نے آگے کہا کہ ’’اس نے میری بات سننے کی بھی ضرورت نہیں سمجھی اور وہ مجھے اندر لے گئی اور مجھے ایک کرسی پر بیٹھنے کے لیے کہا اور جیسے ہی میں نے ایسا کیا، ایک دوسری خاتون آئی اور مجھے دوسرا شاٹ دے دیا۔‘‘ بعد میں جب اس نے بار بار دو خوراک ملنے کی بات کہی تو اسے ایک گھنٹے کے لیے ایک کمرے میں بیٹھنے کو کہا گیا۔


بتایا جاتا ہے کہ جب ڈاکٹروں کو پتہ چلا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، تو اسے گھر لوٹنے کی اجازت دی گئی۔ تھندمّا پپو کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد طبی افسران نے اسے کئی بار فون کیا یہ پتہ لگانے کے لیے کہ وہ کیسی ہے۔ اس نے فون کرنے والوں کو بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ مہینے قبل اسی طرح کا واقعہ الاپوژا ضلع میں بھی پیش آیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */