'بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی اور اڈانی کا سچ سامنے آنے سے بی جے پی مایوس': بھوپیش بگھیل

سی ایم بھوپیش بگھیل نے کہا کہ چار دن بعد رائے پور میں کانگریس کا جنرل کنونشن ہے۔ اس طرح تیاریوں میں مصروف ساتھیوں کو روک کر ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

<div class="paragraphs"><p>بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

چھتیس گڑھ میں وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کانگریس لیڈروں کے گھروں پر ای ڈی کے چھاپے کو لے کر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ سی ایم بھوپیش بگھیل نے پیر کو ٹوئٹ کیا، "آج ای ڈی نے چھتیس گڑھ پردیش کانگریس کمیٹی کے خزانچی، پارٹی کے سابق نائب صدر اور ایک ایم ایل اے سمیت میرے بہت سے ساتھیوں کے گھروں پر چھاپہ مارا ہے۔

بھوپیش بگھیل نے مزید کہا کہ چار دن بعد رائے پور میں کانگریس کا جنرل کنونشن ہے، تیاریاں میں مصروف ساتھیوں کو روک کر ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ بی جے پی 'بھارت جوڑو یاترا' کی کامیابی اور اڈانی کی سچائی کے سامنے آنے سے مایوس ہے۔ یہ چھاپہ توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ملک سچائی سے واقف ہے۔ ہم لڑیں گے اور جیتیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔