کووڈ پر وزیر اعلیٰ بگھیل متفکر، چھتیس گڑھ میں کورونا اموات کا آڈٹ کرانے کا اعلان

کورونا سے جمعرات کو چھتیس گڑھ میں 15 لوگوں کی موت ہوئی، اور یہ خبر ملتے ہی وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے چیف سکریٹری اور ہیلتھ سکریٹری کو ہر موت کا آڈٹ کرانے کی ہدایت دی۔

بھوپیش بگھیل، تصویر یو این آئی
بھوپیش بگھیل، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

چھتیس گڑھ میں کورونا کا انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اموات بھی ہو رہی ہیں۔ ریاست میں اب کورونا سے ہونے والی اموات کی آڈٹ ہوگی۔ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ریاست میں کورونا متاثرین کی اموات کی تعداد میں اضافہ پر فکر ظاہر کیا ہے۔ کورونا سے جمعرات کو ریاست میں 15 لوگوں کی موت ہونے کی خبر ملتے ہی وزیر اعلیٰ نے چیف سکریٹری اور ہیلتھ سکریٹری کو ہر موت کا آڈٹ کرانے کی ہدایت دی ہے۔

بھوپیش بگھیل نے سینئر ایڈمنسٹریٹو افسران کو کورونا انفیکشن کی روک تھام اور متاثرین کو بہتر طبی سہولت مہیا کرائے جانے کو کہا ہے۔ کورونا متاثرہ مریضوں کی صحت سے متعلق حالات کو دیکھتے ہوئے ہاسپٹلائز کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہوم آئسولیشن میں رہ رہے مریضوں کی صحت سے متعلق لگاتار جانکاری لینے کا پختہ انتظام کرنے کو کہا ہے۔


وزیر اعلیٰ نے کورونا سے موت کے معاملے میں اچانک اضافہ کو دیکھتے ہوئے سبھی کلکٹروں کو اس معاملے میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ کلکٹروں کو کورونا گائیڈلائن پر سختی سے عمل یقینی بنانے اور ہوم آئسولیشن والے مریضوں کی صحت کی حالت پر نگرانی کے لیے خصوصی ٹیم لگائے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ریاست میں جمعرات کو کورونا متاثرہ 5649 مریض سامنے آئے۔ وہیں ریاست میں سرگرم مریضوں کی تعداد 31736 ہو گئی ہے۔ پازیٹو شرح 10.78 فیصد ہے۔ بڑھے انفیکشن کو لے کر حکومت فکرمند ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔