بھوپال: کورونا وائرس سے 38 افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز

میڈیکل ہیلتھ سربراہ کی جانب سے کل رات جاری بلیٹن کے مطابق بھوپال میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 38 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 564 وبا سے صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے تقریباً ساٹھ مزید کیسزسامنے آنے کے بعد کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 14 ہو گئی ہے۔ ان ساٹھ لوگوں میں حال ہی میں آئے کویت سے 18 ہندوستانی بھی شامل ہیں، جنہیں پہلے ہی قرنطینہ کیا جا چکا ہے۔ میڈیکل ہیلتھ سربراہ کی جانب سے کل رات جاری بلیٹن کے مطابق بھوپال میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 38 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 564 وبا سے صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ابھی بھوپال کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 356 ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں قرنطینہ سے کل 189 افراد کو چھٹی دے دی گئی۔ اس طرح اب تک 2022 افراد قرنطینہ سے آزاد ہو گئے ہیں۔ بلیٹن کے مطابق کل جہاں تقریباً 60 رپورٹیں پازیٹو ملیں، تو 717 سیمپل نگیٹیو آئے۔ بھوپال میں اب تک 33 ہزار چھ سو 40 افراد کے نمونے لئے گئے ہیں، جن میں سے 1014 پازيٹو پائے گئے ہیں۔


بھوپال میں جهانگيرآباد اور منگل وارا علاقے میں سب سے زیادہ متاثرین ملے ہیں۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس کی چین توڑنے کے لئے جهانگيرآباد سے کئی صحت مند لوگوں کو دوسری جگہ شفٹ کیا ہے۔ دراصل یہ علاقہ انتہائی گھنی آبادی والا ہے اور اس کی وجہ سے سوشل ڈسٹنسنگ فالو کرایا جانا مشکل ہو رہا ہے۔

وہیں مدھیہ پردیش میں کل رات تک 195 نئے مریض سامنے آنے کے بعد اب کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4790 ہو گئی ہے. ریاست میں اس بیماری سے 243 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ 2315 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ یہ معلومات کل رات ریاست کی صحت مرکز کی جانب سے جاری بلیٹن میں دی گئی ہے۔ ریاست کے 52 میں سے 45 ضلع کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔