بھومی پوجن: اب دنیا میں ’رامتوا‘ کو قائم کریں گے، وی ایچ پی صدر کا اعلان

وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے کار گزار صدر آلوک کمار نے کہا کہ اب ہمیں بھگوان رام کے نظریات اور اصولوں کو لوگوں کے دل میں اتارنا ہوگا، تاکہ ہندوستان میں رامتوا قائم ہوسکے۔

وی ایچ پی کے کار گزار صدر آلوک کمار / تصویر یو این آئی
وی ایچ پی کے کار گزار صدر آلوک کمار / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے کار گزار صدر آلوک کمار نے بھگوان شری رام کی جنم بھومی پر شاندار مندر کی تعمیر کا کام شروع ہونے پر دعائیں دیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ اب ہمیں دنیا میں غربت، خراب صحت، عدم مساوات، ناخواندگی سب کو روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم اور روزگار کی فراہمی کے لئے متحرک ہونا پڑے گا۔

آلوک کمار نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ہم نے تقریباً پانچ دہائیوں کی مسلسل جدوجہد، ان گنت قربانیوں اور سات دہائیوں کی قانونی لڑائی کے بعد آئے اس لمحے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر ہم سبھی آج حیرت میں ہیں۔ یہ سب صرف خدا کے فضل، سنتوں اور عظیم انسانوں کے آشرواد اور رہنمائی کے علاوہ پوری دنیا کے عقیدت مندوں کی کاوشوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ اب ہمیں بھگوان رام کے نظریات اور اصولوں کو لوگوں کے دل میں اتارنا ہوگا، تاکہ ہندوستان میں رامتوا قائم ہوسکے۔


وی ایچ پی رہنما نے کہا کہ آج شری رام جنم بھومی پر ہوئے اس تاریخی تہوار میں جمع دنیا بھر کے روحانی سنتوں، عظیم انسانوں کے ساتھ مختلف طبقے، فرقے کے مذہبی گروؤں اور سماجی کارکنان کے ایک ساتھ درشن کا لمحہ بھی انوکھا اور ناقابل فراموش تھا۔ انہوں نے کہا کہ مندر کی تعمیر شروع ہونے کی خوشی میں آج پورا ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دیوالی منائی جا رہی ہے۔ جنم بھومی پر موجود ہر مہمان کے ساتھ دنیا بھر کے رام بھکت اب بھگوان کے درشن کو ہر شخص تک پہنچانے میں اپنے اپنے طریقے سے تعاون دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔