بھارت جوڑو یاترا: بچوں کا حال بہتر بنا کر ان کے محفوظ مستقبل کے لیے ضروری ہے یہ یاترا... کانگریس

بھارت جوڑو یاترا
بھارت جوڑو یاترا
user

قومی آوازبیورو

19 Sep 2022, 11:36 PM

بچوں کا حال بہتر بنا کر ان کے محفوظ مستقبل کے لیے ضروری ہے ’بھارت جوڑو یاترا‘

کانگریس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک بھارت یاتری کا ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔ اس ٹوئٹ کے ساتھ لکھا گیا ہے ’’بچوں کا حال بہتر بنا کر ان کے محفوظ مستقبل کے لیے بھارت یاترا ضروری ہے۔‘‘ پھر آگے کانگریس نے لکھا ’’اس سفر میں شامل ہونے کے اسباب الگ ہو سکتے ہیں، لیکن جذبہ ایک– ملک جوڑنا ہے، ملک بچانا ہے۔ سنیے، ایک بھارت یاتری آپ سے کیا کہنا چاہتے ہیں۔‘‘

19 Sep 2022, 5:57 PM

’کشتی ریس‘ میں شریک ہوتے نظر آئے راہل گاندھی، خوشگوار ویڈیو آئی سامنے

بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی کچھ نئے تجربات کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ آج انھوں نے کشتی ریس میں شامل ہو کر کیرالہ کے لوگوں کا خوب حوصلہ بڑھایا ہے۔ ایک ویڈیو کانگریس لیڈر سرینواس بی وی نے شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’لہروں سے ڈر کر نوکا (کشتی) پار نہیں ہوتی/کوشش کرنے والوں کی ہار نہیں ہوتی۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے لکھا ہے ’’بھارت جوڑو یاترا کے دوران جب راہل گاندھی نے لیا بوٹ ریس (کشتی ریس) میں حصہ۔‘‘

19 Sep 2022, 3:05 PM

قافلہ 13 کلومیٹر سفر کے بعد ٹھہرا، شامل کو پھر شروع ہوگی یاترا

بھارت یاتری 13 کلومیٹر پیدل چلنے کے بعد ٹھہر گئے ہیں۔ شام کو آگے کا سفر طے کیا جائے گا۔ دریں اثنا، پد یاتری الپوزا میں دنیا کے مشہور بیک واٹرس کا مشاہدہ کرنے کے لیے ہاؤس بوٹس میں بیٹھے۔ یہ مقام اب موسمیاتی تبدیلی اور نمکین پانی کے داخل ہونے کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس کے بعد راہل گاندھی کا کیرالہ کی سیاحتی صنعت کے نمائندوں سے بات چیت کرنے کا ارادہ ہے۔


19 Sep 2022, 8:06 AM

راہل گاندھی نے ماہی گیروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل جانے

جے رام رمیش نے ٹوئٹ کیا ’’کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج صبح 6 بجے الاپوزا میں وڈکل ساحل پر ماہی گیروں کے ساتھ ان کے مسائل پر بات چیت کی۔ بڑھتی ایندھن کی لاگت، گھٹتی سبسڈی، کم ہوتا مچھلی کا اسٹاک، سماجی بہبود اور پنشن کی کمی، ناکافی تعلیمی مواقع اور ماحولیات کی بربادی اہم مسائل تھے۔‘‘

19 Sep 2022, 8:06 AM

بھارت جوڑو یاترا کا آج کا شیڈیول

آج کی یاترا کیرالہ کے کارمل کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پوناپرا، الاپوزا سے صبح 6.30 بجے شروع ہوئی۔ یاترا صبح 11 بجے تک چیریا کلاوور تک پہنچ کر ٹھہر جائے گی۔ اس کے بعد یاترا شام 4 بجے دوبارہ شروع ہوگی اور مائیتارا پوسٹ آفس پہنچے گی۔ پدیاتری چیرتلا الاپوزا کے سینٹ مائیکل کالج میں قیام کریں گے۔


19 Sep 2022, 8:06 AM

بھارت جوڑو یاترا، براہ راست اسٹریمنگ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔