بھدوہی: ایک کوئنٹل گانجے کے ساتھ آٹھ اسمگلر گرفتار

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش بھارتی نے بتایا کہ گانجا اسمگلروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو ایس پی ڈاکٹر انل کمار نے 25 ہزار روپئے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

گرفتار، علامتی تصویر یو این آئی
گرفتار، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی کی سوات ٹیم نے بین ریاستی آٹھ گانجا اسمگلروں کو گرفتار کرتے ہوئے دو لگژری گاڑیوں میں لدا ایک کوئنٹل 30 کلو غیر قانونی گانج برآمد کیا ہے۔ اس ضمن میں اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش بھارتی نے بتایا کہ ضلع بھدوہی کی اونج پولیس و سوار ٹیم نے نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران آٹھ گانجا اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ چیکنگ کے دوران پولیس کو دیکھ کر سبھی فرار ہونے لگے تھے۔ تعاقب کر گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور دو گاڑیوں سے ایک کوئنٹل 30 کلو گانجا برآمد ہوا ہے۔ برآمد گانجا و گاڑیوں کی قیمت 38لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔

گانجا اسمگلر اڑیسہ کے جنگلوں سے گانجا خرید کر پریاگ راج، بھدوہی سمیت آس پاس کے اضلاع میں مہنگے داموں پر گانجا کی اسمگلنگ کرتے تھے۔ گرفتار ملزمین کے خلاف تقریبا ڈیڑھ درجن سے زیادہ الگ الگ اضلاع میں مقدمے درج ہیں۔ گرفتار گانجا اسمگلر وارانسی کے کپ سیٹھی باشندہ پنکج سنگھ، شبھم سنگھ، چندولی کے مغل سرائے باشندہ ارجن یادو وارانسی کے کپ سیٹی رسولہا باشندہ رام لکھن گوڑ، وارانسی کے ہی راجا تالاب دیپا پور باشندہ وجئے کمار شکلا، بھدوہی کے سریا وا بھٹیورا باشندہ اسلم، بھدوہی سریاواں کے بالی پور باشندہ راگھویندر سنگھ، بلیا کے پھیپھنا سنگھ پور باشندہ کندن رائے کو گرفتار کیا گیا ہے۔


اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش بھارتی نے بتایا کہ گانجا اسمگلروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو ایس پی ڈاکٹر انل کمار نے 25 ہزار روپئے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔