بھوانی پور ضمنی انتخاب: بی جے پی امیدوار پرینکا ٹبریوال کو انتخابی کمیشن نے بھیجا نوٹس

بی جے پی امیدوار ٹبریوال نے بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ممتا بنرجی کے خلاف پرچہ نامزدگی پیر کے روز داخل کیا تھا، اس دوران ان پر کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

 پرینکا ٹبریوال، تصویر آئی اے این ایس
پرینکا ٹبریوال، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مغربی بنگال کے بھوانی پور انتخابی حلقہ کے ریٹرننگ افسر نے نامزدگی پرچہ داخل کرنے کے دوران کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر بی جے پی امیدوار پرینکا ٹبریوال کو نوٹس بھیجا ہے نوٹس پر جواب طلب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹبریوال سے سوال کیا گیا ہے کہ ان کی آگے کی ریلیوں پر پابندی کیوں نہ لگائی جائے۔ پرینکا ٹبریوال کو شام 5 بجے تک جواب داخل کرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھوانی پور میں ضمنی انتخاب کے لیے بی جے پی امیدوار پرینکا ٹبریوال نے پیر کے روز پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ پرینکا ٹبریوال نے کولکاتا کے علی پور میں اپنا نامزدگی داخل کیا۔ ٹبریوال کا مقابلہ ریاست کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی سے ہوگا۔ ممتا بنرجی نے دو دن قبل ہی بھوانی پور سیٹ کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کولکاتا میں ہی پرچہ داخل کیا تھا۔


واضح رہے کہ بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر 30 ستمبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ووٹ شماری 3 اکتوبر کو عمل میں آئے گا۔ ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی کمیشن نے نامزدگی سے قبل اور بعد کے جلوس پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ انتخابی تشہیر کے لیے بھی 50 فیصد لوگوں کی موجودگی کی اجازت دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔