کپکپانے والی سردی کے لیے رہیں تیار، دہلی-این سی آر میں 6 ڈگری سیلسیس پہنچ گیا درجہ حرارت

پہاڑی ریاستوں میں جاری برف باری نے میدانی علاقوں میں سردی میں اضافہ کیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے اطلاع دی ہے کہ آج 4 ریاستوں میں بارش بھی متوقع ہے، جس سے شمالی ہندوستان میں درجہ حرارت مزید کم ہو سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں سردی / فائل تصویر / یو این آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

قومی راجدھانی اب پوری سردی سے کانپنے لگی ہے، صبح سے شام تک سردی کا احساس ہونے لگا ہے۔ وہیں رواں ہفتے دہلی-این سی آر کے موسم میں مسلسل اتار چڑھاؤ کی توقع ہے۔ 11-12 دسمبر کو درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 9 سے 14 دسمبر کے درمیان صبح کے اوقات میں کہرا اور غبار چھائے رہیں گے جبکہ دن کے وقت ہلکے بادل اور ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔ 13 دسمبر کو نئے مغربی طلاطم پہاڑوں تک پہنچنے سے شمالی ہندوستان میں اس کا اثر نظر آئے گا لیکن دہلی پر اس کا اثرمحدود رہے گا۔

راجدھانی میں 9 سے 14 دسمبر تک موسم صاف سے لے کرجزوی طور پرابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار5 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہے گی اور صبح کے وقت گہرا کہرا لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے۔ 9 دسمبر کو ہوائیں زیادہ تیز چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ 10 اور11 دسمبر کو صبح کے وقت آسمان صاف اور ہلکا کہرا دیکھنے کو مل سکتا ہے۔


ادھر12 سے 14 دسمبر کے درمیان ہلکے بادل واپس آئیں گے۔ کم سے کم درجہ حرارت گرتا رہے گا۔ 11 اور12 دسمبر کو درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ ادھر پہاڑی ریاستوں میں جاری برف باری نے میدانی علاقوں میں سردی میں اضافہ کیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے اطلاع دی ہے کہ آج 4 ریاستوں میں بارش بھی متوقع ہے، جس سے شمالی ہندوستان میں درجہ حرارت مزید کم ہو سکتا ہے۔

9 دسمبر کی صبح، دہلی نے سردی کے ساتھ ساتھ  کہرے اورآلودگی میں اضافہ ہوا۔ زیادہ ترعلاقوں میں اے کیو آئی 280 کے اوپر برقرار رہا۔ شمالی علاقوں میں صورتحال زیادہ خراب ہے کیونکہ اے کیو آئی 300 سے تجاوز کر گیا ہے۔ آلودگی کا سامنا کررہے دہلی میں اب کہرے کا اثر بھی نظر آنے والا ہے۔ جس سے صبح اور دوپہرحد بصارت میں کمی دیکھی جاسکتی ہے۔ آئندہ چند دنوں تک مقامی ہواؤں کے ساتھ مل کر درجہ حرارت میں مسلسل کمی جاری رہنے کی توقع ہے۔


دہلی کے ساتھ ساتھ این سی آر میں غازی آباد، نوئیڈا، گروگرام اور فرید آباد کے موسم میں اس ہفتے اہم تبدیلیاں آئیں گی۔ ابتدائی دنوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جس کے بعد دن میں سردی میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ 13 دسمبر کو پہاڑوں پر آنے والی نئے مغربی طلاطم کا دہلی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا لیکن درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ممکن ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے دو دنوں تک ٹھنڈی ہوائیں درجہ حرارت کو نیچے لائیں گی اور صبح کہرا زیادہ ہو سکتا ہے۔