کورونا انفیکشن سے بچانے میں ناکام ہے 'این 95 ماسک'، مرکزی حکومت نے کیا متنبہ

مرکزی حکومت نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے ماتحت علاقوں کو خط لکھ کر این 95 ماسک پہننے کے خلاف ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے وائرس کا پھیلاؤ نہیں رکتا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں کورونا وائرس کے قہر کے درمیان ایک حیران کرنے والی خبر سامنے آئی ہے۔ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ این95 ماسک پہننے سے آپ اس انفیکشن سے بچ جائیں گے تو ایسا نہیں ہے۔ مرکزی حکومت نے این95 ماسک کو لے کر سبھی ریاستوں اور مرکز کے ماتحت ریاستوں کو خط لکھ کر متنبہ کیا ہے کہ لوگ سانس لینے والے این95 ماسک کا استعمال نہ کریں۔

حکومت نے کہا ہے کہ این95 ماسک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نہیں ہے اور استعمال کرنے والوں کے لیے مضر ہو سکتا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں جاری ایڈوائزری پر عمل کرنے کی صلاح بھی دی ہے۔ وزارت صحت میں ہیلتھ سروس ڈائریکٹر جنرل راجیو گرگ کا کہنا ہے کہ آپ کی جانکاری میں لایا جاتا ہے کہ سوراخ والی سانس کی مشین لگے این95 ماسک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اختیار کیے گئے اقدام کے برعکس ہے کیونکہ یہ وائرس کو ماسک کے دوسری طرف پہنچنے سے نہیں روکتا۔ اس کے مدنظر آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ سبھی متعلقہ لوگوں کو ہدایت دیں کہ وہ فیس/ماؤتھ کور کے استعمال پر عمل کریں اور این95 ماسک کے نامناسب استعمال کو روکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Jul 2020, 4:26 PM