چنئی کے کوئمبٹور واقع اسپتال میں آکسیجن کی کمی، نئے مریضوں کا داخلہ بند

کوئمبٹور واقع ایک مشہور اسپتال کے ڈاکٹر نے کہا کہ ہم نئے مریضوں کو داخل نہیں کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں ڈر ہے کہ اس وقت ہمارے پاس موجود آکسیجن ہمارے موجودہ مریضوں کے لیے کافی نہیں ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

چنئی کے کوئمبٹور واقع کئی اسپتالوں میں سانس کی تکلیف کا سامنا کرنے والے مریضوں کو اب داخل نہیں کیا جا رہا ہے۔ اسپتال والے آکسیجن کی کمی کے ممکنہ خوف سے نئے مریضوں کو نہیں لے رہے ہیں، حالانکہ ان کے پاس فی الحال آکسیجن بیڈ دستیاب ہیں۔

کوئمبٹور واقع ایک مشہور اسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ ’’ہم نئے مریضوں کو داخل نہیں کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں ڈر ہے کہ موجودہ وقت میں ہمارے پاس موجود آکسیجن ہمارے موجودہ مریضوں کے لیے کافی نہیں ہے۔ ہم واقعی معنوں میں ایک بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہمیں آکسیجن کی فراہمی اور اضافی بیڈ کی ضرورت ہے۔‘‘ حالانکہ مریضوں کے رشتہ داروں نے اخذ کیا ہے کہ ہفتہ کی شب ان اسپتالوں میں آکسیجن کے ساتھ بیڈ دستیاب تھے۔


کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں داخلہ حاصل نہیں کرنے والے ایک مریض کے بھائی رام نارائن نے کہا کہ اچھی تعداد میں بستر دستیاب ہیں، لیکن اسپتال مریضوں کو دور کر رہے ہیں۔ رام نارائن نے مزید کہا کہ ’’میرے بھائی کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی اور جب میں انھیں اسپتال لایا تو انھوں نے مجھے بتایا کہ بیڈ نہیں ہیں۔ حالانکہ میرے کچھ دوست ہیں جو میڈیکل میں ہیں، انھوں نے مجھے بتایا کہ کافی بیڈ دستیاب ہیں اور اسپتال موجودہ مریضوں کا دھیان رکھنے کے لیے نئے مریضوں کو داخل نہیں کر رہے ہیں۔‘‘

تمل ناڈو حکومت کے ایک سینئر ہیلتھ افسر شنکر نارائنن نے کہا کہ ’’ہم اس معاملے کو دیکھیں گے اور ایک حل تلاش کریں گے۔ دستیاب آکسیجن بیڈ والے اسپتالوں میں مریضوں کو داخل کرنا ہوگا اور حکومت فوراً ضروری کارروائی کرے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔