برکھا دت کو کیرالہ میڈیا اکیڈمی نے کیا نیشنل میڈیا ایوارڈ کے لیے منتخب

آر ایس بابو نے کہا کہ ملیالہ منورما کے سابق ایڈیٹوریل ڈائریکٹر تھامس جیکب کی سربراہی میں ایک کمیٹی نے برکھا دت کو اس باوقار ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔

برکھا دت، تصویر آئی اے این ایس
برکھا دت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ترواننت پورم: سینئر ٹیلی ویژن صحافی اور موجو اسٹوری کی ایڈیٹر برکھا دت کو صحافت میں ان کی شاندار خدمات کے لیے کیرالہ میڈیا اکیڈمی کے نیشنل میڈیا ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ میڈیا اکیڈمی کے صدر آر ایس بابو نے جمعرات کو یو این آئی کو بتایا کہ ’’برکھا دت کو چیلنجنگ وبائی دور میں سڑک کے ذریعہ کیرلا سے جموں و کشمیر کا سفر کر کے کووڈ پر 100 دن کی جرات مندانہ رپورٹنگ کے لیے سال 2020 کے قومی ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے‘‘۔

آر ایس بابو نے کہا ’’ایوارڈ میں ایک لاکھ روپے، ایک یادگاری نشان اور ایک سرٹیفکیٹ شامل ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارئی وجین کی طرف سے برکھا دت کو ترواننت پورم میں 13 سے 23 فروری تک منعقد ہونے والی فوٹو نمائش میں یہ ایوارڈ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


آر ایس بابو نے کہا کہ ملیالہ منورما کے سابق ایڈیٹوریل ڈائریکٹر تھامس جیکب کی سربراہی میں ایک کمیٹی نے برکھا دت کو اس باوقار ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔ اس سے قبل، برکھا دت نے بھی ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’ابھی ابھی یہ اطلاع دی گئی کہ مجھے کووڈ کی مدت کے دوران رپورٹنگ کے لیے کیرالہ میڈیا اکیڈمی کی جانب سے نیشنل میڈیا ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔