بریلی: سیٹلائٹ بس اڈہ کے پاس کھلے نالہ میں بہہ گیا نوجوان، 17 گھنٹے بعد بھی نہیں ملا کوئی سراغ

عینی شاہدین کے مطابق نوجوان نالے کے کنارے بیٹھا ہوا تھا، تبھی اچانک توازن بگڑنے سے وہ گہرے نالے میں جا گرا اور تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بریلی کے بارادری تھانہ علاقہ میں واقع سیٹلائٹ بس اڈہ پر ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ جہاں ایک نوجوان کھلے نالے میں گر گیا اور 17 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی اس کا کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ پر شائع خبر کے مطابق یہ واقعہ دیر رات تقریباً 9:30 کی بتایا جا رہا ہے، جس کے بعد سے انتظامیہ نوجوان کو تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق نوجوان نالے کے کنارے بیٹھا تھا، تبھی اچانک توازن بگڑنے سے وہ گہرے نالے میں جا گرا اور تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ آس پاس موجود لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ چند ہی لمحوں میں نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں نوجوان کے نالے میں گرنے کی تصدیق ہوتی ہے۔


واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر تلاشی مہم شروع کر دی گئی۔ رات بھر جاری رہنے والی مہم میں جے سی بی مشینوں کی مدد سے نالے کی صفائی اور تلاشی لی گئی، لیکن 17 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی نوجوان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

میونسپل کمشنر سنجیو موریہ نے بتایا کہ نوجوان کی تلاش مسلسل جاری ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اب تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی کسی اہل خانہ نے رابطہ کیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر تلاشی مہم دیگر علاقوں تک بڑھائی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ نوئیڈا جیسے واقعات کے بعد بھی اگر شہروں میں کھلے نالوں کے حوالے سے اصلاحات نہیں ہوتی ہیں تو اس طرح کے حادثات بار بار پیش آتے رہیں گے۔ بریلی کا تازہ واقعہ بھی میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی پر سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے۔ فی الحال انتظامیہ کی اولین ترجیح نوجوان کو تلاش کرنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔