بریلی: کووڈ-19 ٹیکہ لگائے جانے کے باوجود 10 طبی اہلکار ہوئے پازیٹو

بریلی میں 24 گھنٹے کے دوران 173 افراد کورونا متاثر پائے گئے۔ ضلع سرویلانس افسر کے مطابق نواب گنج کے رکن اسمبلی کیسر سنگھ اور بتھری چین پور کے رکن اسمبلی راجیش مشرا کی بیوی اور بیٹی بھی متاثر ہوگئی ہیں

تصویر ویپن
تصویر ویپن
user

یو این آئی

بریلی: اترپردیش میں بریلی کے ایک رکن اسمبلی، دوسری رکن اسمبلی کی بیوی اور بیٹی، ایک ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دو خانسامہ، ڈسٹرکٹ جیل کے تین قیدی، افکو ٹاؤن شپ میں آٹھ لوگوں سمیت ضلع میں 173 نئے متاثرہ مریض ملے ہیں۔ رکن اسمبلی راجیش مشرا نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے کیونکہ ان کی بیوی اور بیٹی بھی کورونا متاثر ہیں۔ رکن اسمبلی راجیش مشرا کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر رنجن گوتم نے بتایا کہ ہفتے کے روز 213 کورونا مثبت پائے گئے۔ اس سال میں اب تک کا سب سے زیادہ اسکور رہا جو پریشان کن تھا۔ اتوار کے روز دیر سے آنے والی اس رپورٹ میں 173 افراد متاثر ہوئے تھے۔ سنگین لوگوں کو کووڈ ۔19 اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


رنجن گوتم نے کہا کہ بہت سارے لوگ کورونا کی ویکسینیشن کے بعد انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔ ویکسین لگانے کے بعد محکمہ صحت کے سینئر ڈاکٹر عباس کورونا مثبت ہوگئے ہیں، اسی طرح سی ایم او آفس کے کلرک سچن بھی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اسے بھی ویکسین لگائی گئی ہے۔ اسی طرح کووڈ ۔19 ویکسین لگنے کے بعد 10 سے زیادہ صحت سے متعلق کارکن متاثر ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ویمن اسپتال کے ڈاکٹر اور ایک ملازم کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ وہیں بہیڑی تحصیل کے سب ڈویژنل آفیسر راجیش چندر کورونا کا انفکشن ہوگیا ہے، وہ بھی اپنی رہائش گاہ پر الگ تھلگ ہیں۔ وہیں ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ وجئے وکرم سنگھ نے بتایا کہ 3 قیدیوں میں کورونا انفیکشن پایا گیا ہے، انھیں الگ رکھا گیا ہے، اب کنبہ کے افراد باہر سے نظربند افراد تک سامان نہیں پہنچا سکیں گے، اس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تھانہ بھمورہ میں ایک کانسٹیبل کورونا متاثر ہوا ہے۔ ضلع سرویلانس افسر ڈاکٹر گوتم نے بتایا کہ نواب گنج کے رکن اسمبلی کیسر سنگھ اور بتھری چین پور کے ممبر اسمبلی راجیش مشرا کی بیوی اور بیٹی کورونا سے متاثر ہوگئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔