بارہ بنکی: عصمت دری کے بعد کیا گیا متاثرہ کا قتل، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے خلاصہ

سب انسپکٹر آر ایس گوتم نے بتایا کہ اس سلسلے میں ستر رکھ تھانے میں درج مقدے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد عصمت دری کی دفعات بڑھ دی گئی ہیں۔ پولیس ملزمین کو تلاش کر رہی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے سترکھ علاقے میں دھان کاٹنے کے لئے کھیت گئی لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے بعد اس کا قتل کیا گیا تھا۔ اس کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوئی ہے۔ انچارج سب انسپکٹر آر ایس گوتم نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ستریکھ علاقے کی رہنے والی 17 سالہ لڑکی گزشتہ بدھ کو دوپر گھر سے دھان کاٹنے کے لئے کھیت گئی تھی۔ دیر شام تک جب وہ گھر واپس نہیں پہنچی تو والد کو تشویش ہوئی اور انہون نے اس کی تلاش شروع کی۔ جب وہ کھیت پہنچے تو وہاں اس کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ اہل خانہ نے عصمت دری کے بعد قتل کے شبہ کا اظہار کیا تھا۔

انہو ں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ستر رکھ تھانے میں درج مقدے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد عصمت دری کی دفعات بڑھ دی گئی ہیں۔ پولیس ملزمین کو تلاش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے پینل کے ذریعہ پوسٹ مارٹ کی فوٹو گرافی کرائی گئی تھی۔ پولیس نے کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ گاؤں میں احتیاط کے طور پر پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔