فلیٹ خریداروں کو بقایا قرض دیں بینک: سپریم کورٹ

جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اودے اومیش للت کی بنچ نے یہ حکم موجودہ حالات کو توجہ میں رکھ کر سنایا ہے کیونکہ فنڈ کی کمی کی وجہ سے ہاؤسنگ پروجیکٹ بند پڑے ہیں۔

سپریم کورٹ 
سپریم کورٹ
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آمرپالی معاملے میں فلیٹ خریداروں کو راحت دیتے ہوئے بدھ کو بینکوں اور مالی اداروں سے بقایا قرض رقم کی ادائیگی کرنے کو کہا۔ جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اودے اومیش للت کی بنچ نے یہ حکم موجودہ حالات کو توجہ میں رکھ کر سنایا ہے کیونکہ فنڈ کی کمی کی وجہ سے ہاؤسنگ پروجیکٹ بند پڑے ہیں۔ عدالت نے نوئیڈا اتھارٹی کو یہ بھی ہدایت دی کہ بلڈروں کے ذریعہ دیر سے سود چکائے جانے پر وہ بہت زیادہ سود شرح نہ لگائیں۔ یہ سود شرح آٹھ فیصد سے زیادہ نہیں ہوسکتی ہے۔

بنچ نے فلور ایریا ریشو(ایف اے آر) کے سلسلے میں بھی ہدایت جاری کی۔ عدالت نے ریسیور کے ذریعہ سے باقی ایف اے آر کی فروخت کی اجازت دی۔ عدالت نے کہا کہ ابھی تک استعمال نہیں ہوا ایف اے آر 2.75 پر ہوگا نہ کہ 3.5 پر۔ اگر ایف اے آر میں کوئی اضافہ ہوتا ہے تو یہ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا اتھارٹیوں کے ذریعہ طے کیا جائے گا۔


بنچ نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے گھر خریداروں کی حالت جوں کی توں ہے، کیونکہ پروجیکٹ کے ادھورے کاموں میں پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ عدالت نے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا اتھارٹی سے کہا کہ وہ بینکوں اور مالی مدد دینے کو راضی دیگر اداروں کو یہ تو بتا دیں کہ انہیں کام پورا کرنے کے لئے ایک بار میں کتنی رقم کی ضرورت ہوگی۔ بنچ نے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 17 جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس دن ریسیور کی مزید صلاح پر کچھ اور ہدایات جاری کی جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔