ممبئی ہائی کورٹ نے لگائی ٹی وی چینلوں پر مذہبی اشیاء کی فروخت پر پابندی

بامبے ہائی کورٹ نے کہا کہ اس طرح کے اشتہارات نشر کرنا غیر قانونی ہے اور وہ بلیک میجک ایکٹ کی دفعات کے تحت ناقابل معافی جرم ہے۔

بامبے ہائی کورٹ / تصویر آئی اے این ایس
بامبے ہائی کورٹ / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں ٹی وی چینلوں کے ذریعے مذہبی اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت عالیہ نے فیصلہ میں کہا کہ ٹی وی چینل یا اداکار کو کسی مذہبی اشیا کو اس دعوے کے ساتھ اشتہار نہیں دینا چاہیے کہ اس اشیاء سے انسانوں کی زندگی میں تبدیلی آئیگی یا پھر خراب حالات بہتر ہوں گے۔

عدالت کے مطابق کسی بھی ٹی وی چینل، کمپنی یا اداکار کو ایسی مصنوعات کی تشہیر کرنے پر ان کے خلاف دھوکہ دہی کے ساتھ ساتھ بلیک میجک ایکٹ (کالے جادو سے متعلق قانون) کی دفعات کے تحت بھی قانونی کارروائی کی جائیگی۔


جسٹس تانا جی نالاوڑے اور مکند سیولیکر کے دو ججوں کی بنچ نے کہا کہ سائنسی مزاج کو فروغ دینا ہر شہری کا بنیادی فرض ہے لیکن اس کی آڑ میں اس قسم کی خرافات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے جس سے عام بھولے بھالے افراد کو نشانہ بنایا جاسکے۔

عدالت اس ضمن میں داخل کی گئی مختلف عرضداشتوں پر سماعت کر رہی تھی جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ اس طرح کے اشتہارات نشر کرنا غیر قانونی ہے اور وہ بلیک میجک ایکٹ کی دفعات کے تحت ناقابل معافی جرم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */