ایم سی ڈی انتخابات سے قبل تین روز تک دہلی میں شراب کی فروخت پر پابندی

محکمہ آبکاری نے اعلان کیا ہے کہ قومی راجدھانی میں جمعہ کی شام سے 3 دن تک شراب کی فروخت پر پابندی رہے گی۔ تین دن کی یہ پابندی انتخابی مہم کے اختتام سے پولنگ کے اختتام تک نافذ العمل رہے گی۔

شراب، تصویر  آئی اے این ایس
شراب، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے 4 دسمبر کو ہونے جا رہے انتخابات سے قبل، شہر کے محکمہ آبکاری نے اعلان کیا ہے کہ قومی راجدھانی میں جمعہ کی شام سے 3 دن تک شراب کی فروخت پر پابندی رہے گی۔ تین دن کی یہ پابندی انتخابی مہم کے اختتام سے پولنگ کے اختتام تک نافذ العمل رہے گی۔ جب 7 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی تو پھر سے شراب کی فروخت پر پابندی رہے گی۔

محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے، ’’دہلی میں شہری انتخابات کے پیش نظر ریاستی الیکشن کمیشن نے 2 دسمبر کی شام 5.30 بجے سے 4 دسمبر 2022 کی شام 5.30 بجے تک اور پھر 7 دسمبر 2022 کو دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کے دن کو ڈرائی ڈے قرار دیا ہے۔‘‘


نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان دنوں شراب کی تمام دکانیں، بار، سیلز آؤٹ لیٹس بند رہیں گے۔ محکمہ آبکاری اور دہلی پولیس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے شہر میں گشت کرے گی کہ تاکہ شراب کا کوئی غیر مجاز ذخیرہ یا شراب کی غیر مجاز نقل و حمل نہ ہو سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔