عوام کے سامنے سچ ظاہر، بی جے پی کی 'بی ٹیم' ہے بی ایس پی: اکھلیش یادو

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کے روز بی جے پی اور بی ایس پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہم عوام کے سامنے بی جے پی اور بی ایس پی کا سچ سامنے لانے میں کامیاب رہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کے روز بی جے پی اور بی ایس پی (بہوجن سماج پارٹی) پر زوردار حملہ کیا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم نے عوام کے سامنے بی جے پی اور بی ایس پی کا سچ ظاہر کر دیا ہے، ہم ان کی سچائی عوام کے سامنے لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اکھلیش یادو نے لکھنؤ میں ہفتہ کو آچاریہ نریندر دیو کی جینتی پر عقیدت کے پھول چڑھانے کے بعد اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ "ہم نے آزاد امیدوار کو حمایت دے کر بڑا معاملہ عوام کے سامنے کھول دیا۔" اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ "ہم عوام کے سامنے بی جے پی اور بی ایس پی کا سچ ظاہر کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اب تو ثابت ہو گیا ہے کہ بی ایس پی ہی بی جے پی کی 'بی ٹیم' ہے۔"

سماجوادی پارٹی سربراہ نے کہا کہ جو لوگ بی جے پی کے ساتھ اندر ہی اندر ملے ہوئے ہیں، ان کا پردہ فاش ہونا ضروری تھا۔ اس لیے سماجوادی پارٹی نے آزاد امیدوار کی حمایت کی۔ ہمارا مقصد تھا کہ ووٹ پڑے اور عوام جانے کہ کون کس سے ملا ہے۔


اکھلیش یادو نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف اقتدار میں بنے رہنے کے لیے یہ کہیں پر بھی کسی کے ساتھ اتحاد کر سکتی ہے۔ ہم نے تو یہاں آزاد امیدوار کی حمایت کی، لیکن بعد میں اس کا پرچہ ہی خارج ہو گیا۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ آج کے دن ہم سردار پٹیل جی کو آچاریہ نریندر دیو جی اور والمیکی جی کو یاد کر رہے ہیں۔ لوگوں کا روزگار ختم ہو گیا ہے، ملازمت چلی گئی ہے اور کسان ایم ایس پی کے لیے پریشان ہے۔ ہم عزم کر رہے ہیں کہ ملک کا جو ڈیولپمنٹ چھوٹا ہے، اس کو آگے بڑھائیں گے اور ترقی کو رفتار دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔