'بیک ٹو ولیج' پورے ملک میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام، مشیر ایل جی

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے کہا ہے کہ 'جموں و کشمیر میں "بیک ٹو ولیج" پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔ یہ پروگرام یونین ٹریٹری میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہوگا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے کہا ہے کہ یونین ٹریٹری میں شروع ہونے والے 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا تیسرا مرحلہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا منفرد اور مثالی پروگرام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ایک گیم چینجر ثابت ہوگا اور یونین ٹریٹری کے گوشے گوشے میں تعمیر و ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

موصوف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 'جموں و کشمیر میں "بیک ٹو ولیج" پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔ یہ پروگرام یونین ٹریٹری میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہوگا، ہندوستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے'۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام گیم چینجر ثابت ہوگا اور یونین ٹریٹری میں ہر طرف ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔


بتادیں کہ جموں و کشمیر میں 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا تیسرا مرحلہ 2 اکتوبر سے 12 تک اکتوبر تک ہونے والا ہے اور اس پروگرام سے قبل تین ہفتوں پر محیط ایک عوامی مہم چلائی جار ہی ہے جس میں لوگوں کی شکایات سن کر ان کا برسر موقع ہی سدباب تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔