بابر پور ضلع کانگریس صدر چودھری زبیر احمد نے عازمین حج کے فارم بھرنے کے لیے کیمپ کا اہتمام کیا

افتتاح کرتے ہوئے متین احمد نے کہا کہ عدم معلومات کی بنیاد پر مردو خواتین حج کمیٹی دیگر مقامات پر چکر کاٹ کر کافی پریشان ہونے کی ہر برس شکایت ملتی تھی جس کے ازالہ کے لیے کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ محمد تسلیم</p></div>

تصویر بشکریہ محمد تسلیم

user

محمد تسلیم

نئی دہلی:17 دسبمر (محمد تسلیم)بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے سیلم پور حلقہ کے تحت آنے والا چوہان بانگر وارڈ میں عازمین حج کے فارم بھر نے کیلئے کیمپ کا اہتمام کیا ہے تاکہ عازمین حج کو پریشانی سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ یہ کیمپ چوہان بانگر میں واقع نورانی مسجد کے نزدیک سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد کے آفس میں لگایا گیا ہے۔

کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے متین احمد نے کہا کہ عدم معلومات کی بنیاد پر مردو خواتین حج کمیٹی دیگر مقامات پر چکر کاٹ کر کافی پریشان ہونے کی ہر برس شکایت ملتی تھی جس کے ازالہ کے لیے چودھری زبیر احمد نے کیمپ کا اہتمام کر کے عازمین حج کو سہولت فراہم کر کے بہت اچھا کام انجام دیا ہے، جس کے لیے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔


چودھری زبیر احمد نے کہا کہ یہ کیمپ چوہان بانگر وارڈ کے عازمین حج کے لیے ہی نہیں بلکہ دہلی میں کسی بھی علاقہ میں رہنے والے عازمین حج ہمارے کیمپ میں آ کر حج کے فارم بھروا سکتے ہیں جو ضروری دستاویزات کے ساتھ آن لائن جمع کئے جائیں گے جس کا پیغام عازمین حج کے موبائل پر حج کمیٹی سے آئے گا تبھی حج پر جانے کے لیے راہ ہموار ہوگی۔

ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ آن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 دسمبر ہے جس کے مد نظر عازمین حج کو پہلی فرصت میں کیمپ میں آ کر فارم بھروانا چاہئے۔ سماجی کارکن حاجی شکیل احمد نے بھی اس طرح کے کیمپ کی سخت ضرورت بتاتے ہوئے کہا کہ کیمپوں سے لوگوں کی پریشانی کا خاتمہ ہوتا ہے اور عازمین حج کو اس کیمپ سے کافی آسانی ہوگی۔

اس کیمپ میں محمد توحید، محمد فیصل، نور الدین، محمد شکیل، محمد یوسف، نسیم الدین، نواب الدین اور محمد ندیم راعین نے اپنی خدمات پیش کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔