’بابا رام دیو نے کورونیل بیچنے کے لیے جھوٹ پھیلایا، انھیں راحت نہ دی جائے‘، ڈی ایم اے کی سپریم کورٹ سے گزارش

دہلی میڈیکل ایسو سی ایشن نے عدالت سے کہا ہے کہ بابا رام دیو نے ایلوپیتھی کے خلاف جھوٹی تشہیر اپنی ’پتنجلی‘ کمپنی کے ذریعہ بنائی گئی کورونیل، شواساری وَٹی، انو تیل وغیرہ فروخت کرنے کے مقصد سے کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

یوگا گرو بابا رام دیو کے لیے ’ایلوپیتھی طریقہ علاج‘ پر دیا گیا بیان، ان کے لیے ناسور بن گیا ہے۔ اپنے بیان کے لیے معافی مانگ چکے بابا رام دیو کی مصیبتیں اس تعلق سے کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ الگ الگ ریاستوں میں ڈاکٹروں کے کئی ایسو سی ایشنز نے ان پر مقدمے کر رکھے ہیں اور ان سے راحت پانے کے لیے بابا رام دیو نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی کیسز کو دہلی منتقل کر دیا جائے۔ لیکن اب دہلی میڈیکل ایسو سی ایشن (ڈی ایم اے) رام دیو کے خلاف دو-دو ہاتھ کرنے کے لیے تیار نظر آ رہا ہے۔

ڈی ایم اے نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کر دی ہے جس میں گزارش کی گئی ہے کہ بابا رام دیو کے ذریعہ داخل کی گئی عرضی میں اسے بھی فریق کی شکل میں شامل کیا جائے۔ عرضی میں ڈی ایم اے نے یہ بھی کہا ہے کہ اس معاملے میں بابا رام دیو کو کوئی بھی راحت نہیں دی جانی چاہیے۔


عرضی میں ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بابا رام دیو نے کورونا ویکسین کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا ہے اور مرکز کے ذریعہ منظور شدہ کووڈ ٹریٹمنٹ کے خلاف جھوٹی تشہیر کی ہے۔ ساتھ ہی عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بابا رام دیو نے ایسی جھوٹی تشہیر اپنی ’پتنجلی‘ کمپنی کے ذریعہ بنائی گئی کورونیل، شواساری وَٹی، انو تیل وغیرہ فروخت کرنے کے مقصد سے کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */