عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی پر فاطمہ ثنا شیخ کیوں ہو رہیں ٹرول؟

فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے وقت عامر خان کا نام فاطمہ کے ساتھ جوڑا گیا تھا، تب فاطمہ نے اسے محض افواہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ انھیں جھوٹی خبروں سے اور انجان لوگوں کی سوچ سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ نے آج ہی ایک مشترکہ بیان جاری کر علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ گویا کہ ان دونوں کی 15 سالہ شادی اب ٹوٹ چکی ہے۔ لیکن اس درمیان ٹوئٹر پر فلم ’دنگل‘ اور ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں عامر خان کے ساتھ کام کر چکی جواں سال اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو ٹرول کیا جانے لگا ہے۔ کئی لوگ اس بات سے حیران ہیں کہ آخر فاطمہ کو کیوں عامر اور کرن کی علیحدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ دراصل کئی ٹوئٹر صارفین کا ماننا ہے کہ فاطمہ جلد عامر خان کی تیسری بیوی بن سکتی ہیں، کیونکہ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کے دوران دونوں کی نزدیکیاں خوب سرخیاں بنی تھیں۔

ٹوئٹر پر فاطمہ ثنا شیخ سے کئی لوگ برہمی کا اظہار کر رہے ہیں تو کئی لوگ ان دونوں کی آئندہ کی زندگی کے لیے مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔ بیشتر ٹوئٹ میں فاطمہ کا مذاق بنایا گیا ہے اور حقیقت تو یہ ہے کہ فاطمہ ٹوئٹر پر ایک وقت ’نمبر 1‘ پر ٹرینڈ ہو رہی تھیں۔


واضح رہے کہ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے وقت عامر خان کا نام فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ اس وقت فاطمہ نے ان باتوں کو محض افواہ قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا اور کہا تھا کہ انھیں جھوٹی خبروں سے اور انجان لوگوں کی سوچ سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ فاطمہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’مجھے پہلے ان باتوں سے فرق پڑتا تھا، لیکن اب انجان لوگ مجھے بغیر جانے میرے بارے میں لکھتے ہیں اور پڑھنے والے سوچتے ہیں کہ میں اچھی انسان نہیں ہوں۔ انھیں نہیں پتہ کہ سچ کیا ہے۔ میں نے ان باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے۔‘‘

بہر حال، نیچے دیکھیے کچھ ٹوئٹ جو فاطمہ ثنا شیخ کو نشانہ بنا رہے ہیں یا پھر طنز کر رہے ہیں...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Jul 2021, 8:13 PM
/* */