نینو سے بنا دیا ہیلی کاپٹر، اعظم گڑھ کے بارہویں پاس سلمان کا کمال، شادیوں کے لیے خوب ہو رہی بکنگ

سلمان نے اپنی صلاحیت سے اپنی پرانی نینو کار کو ہیلی کاپٹر کی شکل دی ہے، بس فرق یہ ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر پرواز نہیں بھر سکتا ہے، سلمان نے کار کو ہیلی کاپٹر بنانے میں کباڑ کے سامانوں کا استعمال کیا ہے۔

نینو ہیلی کاپٹر کے ساتھ سلمان
نینو ہیلی کاپٹر کے ساتھ سلمان
user

آس محمد کیف

اعظم گڑھ کے بارہویں پاس سلمان نے اپنی تکنیکی علم کی بہترین نمائش کرتے ہوئے نینو کار سے ہیلی کاپٹر بنا دیا ہے۔ اب اس ہیلی کاپٹر کی شادیوں میں بکنگ کی جا رہی ہے۔ دلہن کی وداعی کی پہلی پسند بنا یہ ایجاد اعظم گڑھ میں کوتوہل علاقہ کی پہلی پسند بن گیا ہے۔ یہاں خاص بات یہ ہے کہ سلمان کے والد نورالحسن خود اس ایجاد کو بے کار کی بات بتاتے تھے، لیکن اب پھولے نہیں سما رہے ہیں۔

صرف بارہویں پاس سلمان کی یہ ایجاد سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ایک کار ہیلی کاپٹر کی شکل میں سڑکوں پر دوڑتا نظر آ رہا ہے۔ اعظم گڑھ کے ترواں تھانہ علاقہ کے پکڑی کلا گاؤں کے رہنے والے سلمان نے اپنی کاریگری سے ایک ٹاٹا نینو گاڑی کو ماڈیفائیڈ طریقے سے ہیلی کاپٹر بنا دیا۔ خاص بات یہ ہے کہ سلمان نے کار کو ہیلی کاپٹر کی شکل دینے میں کباڑ کا استعمال کیا ہے۔ سلمان کے اس موڈیفائیڈ ہیلی کاپٹر کو اعظم گڑھ کی سڑکوں پر جس نے بھی دیکھا وہ دیکھتا ہی رہ گیا۔

نینو سے بنا دیا ہیلی کاپٹر، اعظم گڑھ کے بارہویں پاس سلمان کا کمال، شادیوں کے لیے خوب ہو رہی بکنگ

سلمان نے اپنی صلاحیت سے اپنی پرانی نینو کار کو ہیلی کاپٹر کی شکل دی ہے۔ بس فرق یہ ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر پرواز نہیں بھر سکتا ہے۔ سلمان نے کار کو ہیلی کاپٹر بنانے میں کباڑ کے سامانوں کا استعمال کیا ہے۔ کار میں ہو بہو ہیلی کاپٹر جیسے پنکھے لگائے گئے ہیں، اس کے علاوہ اس میں خوبصورتی بڑھانے کے لیے ایل ای ڈی کی لائٹ بھی لگائی گئی ہے تاکہ پرکشش نظر آئے۔

سلمان کے والد نورالحسن اعظم گڑھ میں فرنیچر کی دکان چلاتے ہیں۔ سلمان بھی فرنیچر کا ہی کام کرتا ہے۔ نورالحسن کہتے ہیں کہ سلمان مہینوں سے اس میں لگا ہوا تھا اور وہ اسے وقت کی بربادی مان رہے تھے۔ اب وہ بہت خوش ہیں۔ سلمان کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ وہ اسے اب پورا سپورٹ دینے کی بات کہتے ہیں۔ سلمان اب ایک گاڑی بنانا چاہتا ہے جو پانی اور سڑک دونوں پر دوڑ سکے۔


سلمان کی حیرت انگیز کاریگری سے بنے اس موڈیفائیڈ ہیلی کاپٹر میں پانچ لوگ بہت آرام سے بیٹھ کر ہیلی کاپٹر میں پرواز بھرنے کا احساس کر سکتے ہیں۔ سلمان کے ذریعہ بنایا گیا ہیلی کاپٹر اعظم گڑھ میں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کی ڈیمانڈ بھی بڑھ رہی ہے۔ لوگ ہیلی کاپٹر کی ڈیمانڈ شادیوں میں دولہے دلہن کے لیے کر رہے ہیں۔

نینو سے بنا دیا ہیلی کاپٹر، اعظم گڑھ کے بارہویں پاس سلمان کا کمال، شادیوں کے لیے خوب ہو رہی بکنگ

اعظم گڑھ کے لوگوں میں ہیلی کاپٹر والی کار کو شادیوں میں بک کرنے کی ہوڑ مچی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ لوگ اس کو مہمانوں کو بلانے کے لیے بھی بک کر رہے ہیں۔ یہ کار جہاں بھی جاتی ہے، آس پاس کے لوگوں کی زبردست بھیڑ اس کو دیکھنے کے لیے جمع ہو جاتی ہے۔ ہر کوئی اس کو دیکھ کر اس کی طرف کھنچا چلا آتا ہے۔ رات کے وقت اس کار میں لگی لائٹس اس کی خوبصورتی بڑھا دیتی ہے۔ سلمان نے باقاعدہ اس کار کو بک کرنے کا ریٹ بھی طے کر دیا ہے جو چار ہزار، پانچ ہزار اور آٹھ ہزار ہے۔


سلمان کار کے بڑھتے مطالبے کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ وہ اب اس کو مزید بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔ سلمان بتاتے ہیں کہ ابھی وہ اسے مزید نئی شکل دیں گے۔ وہ کوشش میں ہیں کہ کار میں جگہ کو بھی بڑھائی جائے۔ سلمان بتاتے ہیں کہ انھوں نے ایک چیلنج کے سبب کار کو ہیلی کاپٹر کی شکل دی ہے، بہار کے ایک شخص نے انھیں چیلنج دیا تھا جس کے بعد انھوں نے اسے کر دکھایا۔

سلمان بتاتے ہیں کہ اس کو بنانے میں انھیں بہت محنت لگی ہے۔ انھوں نے اپنے دن رات ایک کیے ہیں، اب جا کر ان کی محنت رنگ لائی ہے۔ سلمان بتاتے ہیں کہ اس کار کو بنانے میں تقریباً تین لاکھ روپے کا خرچ آیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بارہویں پاس سلمان ایک کارپینٹر ہیں اور انھوں نے ابتدائی تعلیم گاؤں کے ہی مڈل اسکول سے حاصل کی ہے اور انٹر کی تعلیم غازی پور سے کی ہے۔ اس کے بعد انھوں نے کارپینٹر کا کام شروع کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔