اعظم خان نے نہیں کی سماج وادی پارٹی کی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں شرکت، شیو پال بھی رہے غائب

اعظم اور شیو پال کے میٹنگ میں نہ آنے سے ناراضگی پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ دونوں سینئر لیڈروں کی غیر موجودگی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ایس پی کے اندر دراڑ گہری ہوتی جا رہی ہے۔

اعظم خان اور شیوپال یادو، تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان اور شیوپال یادو، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

حال ہی میں، سماج وادی پارٹی کے سینئر ایم ایل اے محمد اعظم خان، جنہیں دو سال سے زیادہ عرصے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا ہے، اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم نے پیر سے اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل اتوار کو سماج وادی پارٹی کے لیجسلیچر پارٹی کے ہوئے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

ایس پی صدر اکھلیش یادو کی موجودگی میں ہونے والی اس میٹنگ میں ان کے چچا شیو پال سنگھ یادو بھی غیر حاضر رہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ رام پور میں تھے، جب کہ شیو پال یادو لکھنؤ میں تھے، پھر بھی انہوں نے پارٹی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔


اعظم خان کے جیل سے باہر آنے کے بعد پارٹی کی اہم میٹنگ میں شرکت نہ کرنے پر پارٹی سے ناراضگی کے چرچے شروع ہو گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں سینئر لیڈروں کی عدم موجودگی اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ سماج وادی پارٹی کے اندر دراڑ دن بدن گہری ہوتی جا رہی ہے اور سینئر اور نوجوان لیڈروں کے درمیان واضح تقسیم نظر آ رہی ہے۔

دریں اثنا، سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے روی داس ملہوترا نے دونوں لیڈروں کی ناراضگی اور پارٹی میں پھوٹ پڑنے کی قیاس آرائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان اور ان کا بیٹے عبداللہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر رہنما صحت کی وجہ سے اتوار کو اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔