ایودھیا: وزیر اعظم نریندر مودی نے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا

رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد عین 12:44 پر رکھا گیا۔ اس دوران فضا 'جئے شری رام' اور بھارت ماتا کی جئے' جیسے نعروں سے گونج اٹھا۔

رام مندر کا سنگ بنیاد رکھتے وزیر اعظم نریندر مودی / تصویر یو این آئی
رام مندر کا سنگ بنیاد رکھتے وزیر اعظم نریندر مودی / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ایودھیا: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو جئے سیا رام کے فلگ شگاف نعروں کے درمیان رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ پہلے 40 کلو گرام وزنی چاندی کی اینٹ رکھی گئی جس پر رام مندر تحریک کی تفصیلات درج ہیں۔ رام مندرکی تعمیر کا سنگ بنیاد عین 12:44 پر رکھا گیا۔ اس دوران فضا 'جئے شری رام' اور بھارت ماتا کی جئے' جیسے نعروں سے گونج اٹھا۔ بھوجی پوجن تقریب میں چنندہ افراد نے شرکت کی جس میں یوپی کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے علاوہ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے اراکین شامل تھے۔

شرکت کرنے والے سادھوں نے اس دوران رام مندر کی اہمیت، رام راج اور 500 سال پرانا خواب کس طرح آج پائے تکمیل کو پہنچ رہا ہے اس پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ نو اینٹیں رکھی گئی ہیں جبکہ سال 1989 کے 'شلانیاس' کے دوران رام بھکتوں نے 2.75 لاکھ ایٹیں عطیہ کیں تھیں جن پر 'جئے شری رام' کنندہ تھا۔


بھومی پوجن تقریب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماتھے پر'ٹیکا' لگایا اور سادھووں کے ساتھ مختلف منتر کو پڑھا۔ اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں رام بھکتوں نے کمار شلا اور دیگر شلاوں کی پوجا کی گئی۔ مذہبی تقریب تقریباً 30 منٹوں تک چلی، جس کے فوراً بعد چاندی کی اینٹ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں سے رکھی گئی جو رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے۔

اب اس کے بعد 161 فٹ اونچے رام مندر کی تعمیر کا آغاز ہوگا۔ جس میں پانچ گنبد ہوں گے۔ تمام معزز مہمانوں جنہوں نے بھومی پوجن میں شرکت کی انہوں نے کمار شلا پر گلپوشی بھی کی۔ سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعظم اور دیگر مہمان شلاؤوں کے سامنے سرنگوں ہوئے۔ پوری تقریب کو پروگرام ہال میں بڑی ٹی وی اسکرین کے ذریعہ لائیو ٹیلی کاسٹ کی گئی جہاں پر 175 افراد موجود تھے جن میں 135 سادھو سنت تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Aug 2020, 6:11 PM