آئی ایس آئی ایس شدت پسند کے ساتھی کی تلاش میں اے ٹی ایس پہنچی بلرام پور

پولیس سپرنٹنڈنٹ دیو رنجن ورما نے ہفتے کے روز یہاں بتایا کہ دہلی میں دہشت گرد کی گرفتاری کے بارے میں میڈیا کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں دیگر اہم معلومات یکجا کی جا رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بلرام پور: اتر پردیش کے ہند ۔ نیپال سرحد سے متصل دیوی پاٹن ڈویژن کے بلرام پور ضلع کے رہنے والے آئی ایس آئی ایس کے دہشت گرد عبد الیوسف خاں کی دہلی پولیس کے ساتھ ہوئے تصادم میں آج ہوئی گرفتاری سے افرا تفری مچ گئی۔ گرفتار کیا گیا دہشت گرد دہلی میں حملے کی کوشش میں تھا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ دیو رنجن ورما نے ہفتے کے روز یہاں بتایا کہ دہلی میں دہشت گرد کی گرفتاری کے بارے میں میڈیا کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں دیگر اہم معلومات یکجا کی جا رہی ہیں۔ دراصل، دہلی پولیس کو دھولا کنواں علاقے میں داعش کے عسکریت پسند عبدالیوسف خان کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، اطلاع کی بنیاد پر جب پولیس ٹیم دہشت گرد کو پکڑنے گئی تو دہشت گرد نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، لیکن پولیس نے محاذ سنبھالتے ہوئے محاصرہ کرکے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا۔ا


نہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کے مطابق پکڑے گئے شخص کے ساتھ دہلی حملے کی سازش رچنے والا ایک دیگر دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جس کی تلاش میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس)، مقامی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کو الرٹ کرکے بلرام پور ضلع کے اترولا کوتوالی کے گاؤں بدھیا بھساہی گاؤں میں ممکنہ ٹھکانے پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دیوی پاٹن ڈویژن کے بہرائچ، بلرام پور اور شراوستی سمیت اضلاع ہندوستان نیپال سرحدی علاقے ہونے کے سبب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر گونڈا بھی حساس سمجھا جاتا ہے۔ ان سبھی ضلعوں میں ماضی میں بھی ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ملزمان کو انسداد دہشت گردی دستے و قومی سلامتی ایجنسی گرفتار کرچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Aug 2020, 5:58 PM
/* */