راجوری میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 50 مویشی اور دو گھوڑے ہلاک، مقامی شہری زخمی

ذرائع نے بتایا کہ تھانہ مندی راجوری کے گھمبیر مغلا علاقے میں ایک چراگاہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم 50 مویشی اور دو گھوڑے ہلاک ہوئے۔

آسمانی بجلی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
آسمانی بجلی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں درمیانی شب آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 50 مویشی اور دو گھوڑے ہلاک ہوگئے، جبکہ اس دوران ایک مقامی شہری زخمی ہوا، جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تھانہ مندی راجوری کے گھمبیر مغلا علاقے میں ایک چراگاہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم 50 مویشی اور دو گھوڑے ہلاک ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ نثار حسین ولد دین اور اُس کے ساتھی مویشی چرانے کی غرض سے بہک شاہ در ٹاپ میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ واقعہ میں ایک لڑکا جس کی شناخت محمد جنید ولد فیض حسین کے بطور ہوئی زخمی ہو گیا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ دریں اثنا مقامی لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کو معاوضہ دیں تاکہ اُن کے نقصان کی کسی حد تک بھر پائی ہو سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔