شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آتشزدگی، کم سے کم 20 دکانیں خاکستر

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس کے جائے واردات پر پہنچنے سے قبل کم سے کم بیس دکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی تھیں۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں کم سے کم بیس دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ میں رفیع آباد کے وترگام علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک دومنزلہ شاپنگ کمپلیکس کی ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں دیگر متصل دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس کے جائے واردات پر پہنچنے سے قبل کم سے کم بیس دکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپلیکس کو کافی نقصان پہنچا ہے او دکانوں میں موجود کروڑوں روپیے کی مالیت کا ساز و سامان ختم ہوگیا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے اور آگ لگنے کی وجوہات کو بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔