آسام عصمت دری کیس کا کلیدی ملزم پولیس کی گرفت سے فرار، تالاب میں ڈوب کر ہلاک!

نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا کلیدی ملزم مبینہ طور پر پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا، جس کے بعد وہ تالاب میں کود گیا اور ہلاک ہو گیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق یہ واقعہ آسام کے ناگاؤں ضلع کے دھینگ میں پیش آیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

گوہاٹی: ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا کلیدی ملزم ہفتہ کی صبح مبینہ طور پر پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا، جس کے بعد وہ تالاب میں کود گیا اور اس کی موت ہو گئی۔ پی ٹی آئی کے مطابق یہ واقعہ آسام کے ناگاؤں ضلع کے دھینگ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور اسے رات 3.30 بجے کے قریب اس مقام پر لے جایا گیا جہاں مبینہ طور پر جرم کا ارتکاب ہوا تھا۔

پولیس کے بیان میں کہا گیا، ’’ملزم پولیس کی گرفت سے فرار ہو گیا اور تالاب میں کود گیا۔ فوری طور پر تلاشی مہم شروع کی گئی اور تقریباً دو گھنٹے بعد اس کی لاش برآمد کر لی گئی۔‘‘

خیال رہے کہ جمعرات کی شام دھینگ کے مقام پر 14 سالہ لڑکی کو موٹرسائیکل سوارا تین افراد نے مبینہ طور پر اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ ٹیوشن سے اپنی سائیکل پر گھر واپس جا رہی تھی۔


الزام ہے کہ لڑکی کو ایک تالاب کے قریب سڑک کے کنارے زخمی اور بے ہوش حالت میں چھوڑ دیا گیا تھا، جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے ایک شخص کو گرفتار اور دوسرے کو حراست میں لے لیا جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل جی پی سنگھ نے جمعہ کو تحقیقات کی پیشرفت کا جائزہ لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔