آسام-میزورم سرحد تنازعہ: راہل گاندھی نے مودی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ

راہل گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’نہ قومی سرحد محفوظ، نہ ریاستی سرحد۔ تنازعات و فسادات کو ہمارے ملک کی پاکیزہ زمین میں بیج کی طرح بویا جا رہا ہے۔ اس کا نتیجہ بھیانک ہے اور ہوگا۔‘‘

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
user

قومی آوازبیورو

آسام-میزورم سرحد پر تشدد آمیز تصاد کے بعد دونوں ریاستوں کے درمیان حالات اب بھی کشیدہ ہیں۔ دونوں ریاستوں کی حکومتوں نے ایک دوسرے کے خلاف سخت اقدام بھی کیے ہیں اور میزورم پولیس نے تو آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے خلاف کیس بھی درج کر دیا ہے۔ اس درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’نہ قومی سرحد محفوظ، نہ ریاستی سرحد۔ تنازعات و فسادات کو ہمارے ملک کی پاکیزہ زمین میں بیج کی طرح بویا جا رہا ہے۔ اس کا نتیجہ بھیانک ہے اور ہوگا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ میزورم حکومت کا الزام ہے کہ سرحد تنازعہ کی شروعات آسام سے ہوئی ہے۔ آسام کی جانب سے پہلی فائرنگ کی گئی، جس کے بعد میزورم پولیس نے جواب دیا۔ دوسری طرف میزورم کے وزیر اعلیٰ جورم تھنگا کا کہنا ہے کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما ان کے بھائی کی طرح ہیں اور وہ اس تنازعہ کو پرامن طریقے سے حل کر لیں گے۔


واضح رہے کہ میزورم پولیس نے آسام کے افسران کی ایک ٹیم پر پیر کے روز گولی باری کر دی تھی جس میں آسام پولیس کے پانچ ملازمین اور ایک شہری کی موت ہو گئی تھی، اور ایک پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت 50 سے زائد دیگر لوگ زخمی ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔