آرین خان ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہا

اداکارہ جوہی چاولہ نے جمعہ کو 23 سالہ آرین کے لیے مچلکہ جمع کرایا تاہم رہائی کا آرڈر شام 5.30 بجے تک آرتھر روڈ جیل نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے آرین جیل سے باہر نہ آسکے۔

آرین خان، تصویر آئی اے این ایس
آرین خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: کروز ڈرگس پارٹی کیس میں ملزم بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو آج جیل سے رہا کر دیا گیا۔ شاہ رخ خان آرین کو لینے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل پہنچے تھے۔ آرین صبح تقریباً 11 بجے آرتھر روڈ جیل سے باہر آئے۔ اس کے بعد وہ والد شاہ رخ خان کے ساتھ گھر روانہ ہوگئے۔

آرتھر روڈ جیل کا بیل باکس آج صبح 5.30 بجے کھولا گیا جس کے بعد آرین کے ضمانتی کاغذات جیل کے اندر پہنچ گئے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نتن وائچال نے بتایا کہ آرین کی رہائی کے احکامات موصول ہو گئے ہیں اور رہائی کا عمل جاری ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ملزم ارباز مرچنٹ کو آج شام تک رہا کر دیا جائے گا۔ ارباز کے والد اسلم مرچنٹ نے یہ اطلاع دی ہے۔


اداکارہ جوہی چاولہ نے جمعہ کو 23 سالہ آرین کے لیے مچلکہ جمع کرایا تاہم رہائی کا آرڈر شام 5.30 بجے تک آرتھر روڈ جیل نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے آرین جیل سے باہر نہ آسکے۔ آرین کی ضمانت جمعرات کو بمبئی ہائی کورٹ نے منظور کر لی تھی لیکن کاغذی کارروائی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے انھیں جمعہ تک جیل میں ہی رہنا پڑا۔ عدالت نے اس کیس میں شریک ملزمان منمون دھمیچا اور ارباز مرچنٹ کی ضمانت بھی منظور کر لی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ان تینوں کو 2 اکتوبر کو کروز پر منعقد ہونے والی ڈرگس پارٹی کے دوران حراست میں لیا تھا اور 3 اکتوبر کو باقاعدہ طور پر گرفتار کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔